Advertisement

حکومت ملک میں برآمدات پر مبنی ترقی کے لئے کوشاں ہے، عبدالحفیظ شیخ

برآمدات

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت ملک میں برآمدات پر مبنی ترقی کے لئے کوشاں ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر سے مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی اسلام آباد میں ملاقات ہوئی۔

 ملاقات میں عبد الحفیظ شیخ نے برطانوی حکومت کی طرف سے پاکستان کے لئے سفری ہدایات میں تبدیلی کے فیصلے کو سراہا جبکہ پاکستان کی برآمدات کے حوالے سے بھی بات چیت کی جس میں بہتری کا رجحان ظاہر ہونا شروع ہوگیا ہے۔

اس موقع پر مشیر خزانہ نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت مارکیٹ میں بے جا مداخلت میں کمی اور نجکاری کے عمل کے فروغ سے طویل المیعاد اقتصادی اصلاحات کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ محصولات کی وصولی میں تقریباً16 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی سرمایہ کاری میں بھی کئی گنا اضافہ ہواہے۔

Advertisement

برطانیہ کے ہائی کمشنرکی وزیراعظم کے مشیرسےملاقات

برطانوی ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنرنے کہا کہ ان کا ملک پاکستان میں جاری اقتصادی اصلاحات کی حمایت کرتا ہے اور مستقبل میں تعاون کے لئے معیشت کو اہم شعبہ تصور کرتا ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز برطانیہ کے ہائی کمشنر ڈاکٹر کرسچین ٹرنر نے موسمیاتی تبدیلی سے متعلق وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم سے اسلام آباد میں ملاقات کی تھی۔

ق برطانیہ کے ہائی کمشنر نےملاقات میں حکومت کے سرسبزاورصاف پاکستان پروگراموں میں موسمیاتی تبدیلی کی وزارت کے ساتھ مل کر کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

اس موقع پربرطانوی ہائی کمشنر نے گرین فنانشل سسٹمز، سرسبزاورصاف ستھرے ماحول کا فروغ،مسائل کے فطری حل اور ماحولیاتی تغیر سے نمٹنے کے لئے پاکستان کے اقدامات سمیت موسمیاتی تبدیلی کے چار شعبوں پر بھی گفتگو کی تھی ۔

وزیراعظم کے مشیر ملک امین اسلم نے برطانوی ہائی کمشنر کو موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کم کرنے کے حوالے سے حکومت کے پانچ اہم اقدامات کے بارے میں بتایا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version