زیر حراست 4 اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری

اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے چار زیر حراست اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کردیے گئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ،سعد رفیق ،احسن اقبال اور خورشید شاہ کے پروڈکشن آرڈرز جاری کیے گئے ہیں۔
ذرائع کے مطاب قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے چاروں اراکین کی رواں اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہے جبکہ پروڈکشن آرڈرز قومی اسمبلی کے رواں پورے اجلاس کے لیے جاری کیے گئے ہیں۔
یاد رہے کہ اس سے قبل اکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ آصف نے مسلح افواج کے قوانین میں ترمیم کے موقع پر گرفتار ایم این ایز کو ایوان میں لانے کا مطالبہ کیا تھا۔
نیب احسن اقبال کیخلاف ثبوت نہیں پیش کرسکی
لیگی رہنما خواجہ آصف نے مطالبہ کیا ہے کہ قومی اسمبلی آرمی ایکٹ سمیت تینوں سروسز کے قوانین میں ترمیم ہونے جا رہی ہے، اس موقع پر سینئر اراکین کی غیر موجودگی زیادتی ہوگی، سپیکر قومی اسمبلی اسیر اراکین کے پروڈکشن آرڈرز جاری کریں، اس اہم موقع پر خواجہ سعد رفیق، شاہد خاقان عباسی اور خورشید شاہ کی ایوان میں موجودگی ضروری ہے، ایوان میں حق رائے دہی سے اسیر رہنماؤں کو محروم نہ کیا جائے۔
واضح رہے کہ نیب نے ایل این جی کیس میں سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو رواں سال 18 جولائی کو گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ نیب کی حراست میں ہیں۔
خواجہ برادران پیراگون ہاؤسنگ اسکینڈل میں گرفتار ہیں، نیب کے مطابق وفاقی وزیر ہوتے ہوئے خواجہ سعد رفیق نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا تھا اور شواہد کو ٹمپر کرنے کی کوشش بھی کی، دونوں بھائیوں نے اپنے ساتھیوں سے مل کر عوام کو دھوکہ دیا اور رقم بٹوری تھی۔
نیب راولپنڈی میں پیشی کے دوران سابق وزیر داخلہ و مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال کوگرفتار کیا گیا تھا، انھیں نیب نے نارووال اسپو رٹس سٹی کیس کی تحقیقات کےلئے طلب کیا تھا۔
ابق قائدِ حزبِ اختلاف اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر اسیر رہنما سید خورشید شاہ کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News