Advertisement

عباسی شہید اسپتال میں زندہ خاتون کو مردہ قرار دیا جانے کا معاملہ

عباسی شہید اسپتال

عباسی شہید اسپتال میں زندہ خاتون کو مردہ قرار دیا جانے کا معاملہ پیش آیا جس میں 50 سالہ خاتون کو مردہ قرار دے کر ڈیتھ سارٹیفکٹ جاری کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں 50 سالہ رشیدہ بی بی کو گزشتہ روز عباسی شہید اسپتال منتقل کیا گیا تھا جس کے بعد خاتون کو ڈاکٹروں نے مردہ قراردے کر ڈیتھ سارٹیفکٹ جاری کردیا تھا جبکہ سی ایم او ڈاکٹر مبشر نے ڈیتھ سرٹیفکٹ جاری کیا تھا۔

ڈیتھ سارٹیفکٹ جاری ہونے کے بعد خاتون کو سرد خانے بھی منتقل کیاگیا جہاں غسل کے دوران خاتون نے حرکت کی اور جس کے بعد انہیں طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

اہل خانہ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ سردخانے میں غسل کے دوران خاتون اٹھ کھڑی ہوئی تھیں جبکہ خاتون کوکفن میں بھی لپیٹ دیا گیا تھا۔

عباسی اسپتال میں زندہ خاتون کو مردہ قرار دیا جانے کا معاملے پر سینیئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز سلمیٰ کوثر عباسی شہید اسپتال پہنچ گئیں اور واقعہ سے متعلق آر ایم او جرنل سے باز پرس بھی کی۔

Advertisement

سلمیٰ کوثر نے 50 سالہ خاتون مریضہ کے علاج سے متعلق تفصیلات طلب کرلیں۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے سینیئر ڈائریکٹر میڈیکل اینڈ ہیلتھ سروسز سلمیٰ کوثر نے بتایا کہ میں دن میں 3 گھنٹوں کے لئے یہاں آئی تھیں لیکن ایڈمنسٹریشن نے مجھے معاملے کے متعلق کوئی اطلاع نہیں دی اور اب بھی میئر کراچی کے کہنے پر یہاں آئی ہوں۔

انہوں نے بتایا کہ ڈیتھ سرٹیفیکیٹ میں خاتون کی وجہ موت کارڈیک اریسٹ کو قرار دیا گیا ہے اور عمرا بھی 80 سال بتائی گئی ہے جبکہ حقیقت میں خاتون کی عمر 50 سال ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے بھی واقعے پر حیرت ہے ایسا فلموں میں ضرور سنا تھا آج پہلی مرتبہ دیکھا ہے لیکن اس معاملے پر ایڈمنسٹریشن کے خلاف سخت ایکشن  لوں گی۔

سلمیٰ کوثر نے بتایا کہ میں نے تمام فائلز کی کاپی لے لی ہے اور رپورٹ کے مطابق خاتون کو پہلے فالج بھی ہوا تھا جبکہ خاتون کو بلڈ پریشر اور شوگر کا مرض لاحق ہے اور اس وقت مریضہ کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت ملک کو ترقی کی نئی بلندیوں تک لے جائے گی، شہبازشریف
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version