Advertisement

بلاول بھٹو کی الیکشن کمیشن میں طلبی

چیئرمین پی پی

الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو زرداری کو 14 جنوری کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے بلاول بھٹو کے خلاف کرپٹ پریکٹسز کے تحت کارروائی شروع کردی ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو زرداری کو نوٹس جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق بلاول بھٹو کو 14 جنوری کو زاتی حیثیت میں یا بذریعہ وکیل پیش ہونے کا حکمم دیا گیا ہے

بلاول بھٹو کا نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار

ذرائع کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلاول بھٹو کے گوشواروں میں تضاد پر طلب کیا گیا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری کو متعدد مرتبہ گوشواروں میں تضاد دورکرنے کا موقعہ فراہم کیا گیا تھا جس پر بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کمیشن کے دائرہ اختیار پر بھی اعتراض اٹھایا گیا تھا۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول نھٹو زرداری نے نیب کے سامنے پیش ہونے سے انکار کردیا تھا۔

بلاول جعلی اکاؤنٹ کیس کی تحقیقات میں 24 دسمبر کو نیب  طلب کئیے گئے تھے، انہیں زرداری گروپ آف کمپنیز سے 1 ارب 22کروڑ روپے کی جےوی اوپل منتقلی کا جواب دینا تھا۔

چئیرمین پی پی نے عدم پیشی پر ہی بہتری جانی  اور سوالنامے کا جواب بذریعہ وکیل بھجوادیا جبکہ چئیرمین پی پی کے کیل فاروق ایچ نائیک  نےموقف اختیار کیا  کہ یہ دو کمپنیوں کا معاملہ ہے، اس  لین سے بلاول بھٹو کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

بلاول بذات خود نیب پر جانبداری کا الزام لگاتے رہے ہیں انکا کہنا ہے کہ وفاقی محتسب ادارہ صرف حزب اختلاف کو ہدف بناتا ہے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ میں ایک قدم سیاست کا بڑہاتا ہوں تو جعلی میں کی طرف سے نوٹس آجاتے ہیں لیکن میرا سیاسی اصول اور نظریہ وہی ہیں اس سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور مجھے کیوں گرفتاری کا خدشہ ہوگا لیکن میری گرفتاری کے بعد میں ان کے لئیے آزاد سے زیادہ خطرناک ثابت ہوں گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر فرضی طیارہ حادثہ کی ہنگامی مشق کل ہو گی
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
Advertisement
Next Article
Exit mobile version