Advertisement

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں زور دار دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ شہید

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں زور دار دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ شہید

کوئٹہ  میں سیٹلائٹ ٹاون  کے علاقے اسحاق آباد  میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں نماز کے دوران  زور دار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 افراد شہید  اور 21 افراد زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق  دھماکہ نماز کے دوران ہوا جس میں مسجد کے امام اور  ڈی ایس پی امان اللہ بھی شہید ہوئے، دھماکے میں  زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

قانون نافذ  کرنے والے اداروں  نے علاقے  کو گھیرے  میں لے  لیا ہے۔ اور ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی ہے۔

پولیس حکام  کے مطابق  دھماکے کی نوعیت کا تعین  کیا جا رہا ہے۔

Advertisement

وزیراعلی بلوچستان جام میر کمال خان  نے کوئٹہ دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی  رپورٹ طلب کرلی۔

وزیر اعلی نے  دھماکے  میں شہید ہونے افراد کے لواحقین سے تعزیت  کا اظہار کیا اور زخمیوں کو بہتریں طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردیں۔

واضح رہے کے اس سے قبل  ڈی ایس پی امن اللہ  کے بیٹے نجیب اللہ کو ایک ماہ قبل سریاب روڈ پر فائرنگ کرکے شہید کردیا گیا تھا۔

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
حکومت نے گزشتہ دو ماہ کے دوران کتنا قرض لیا؟ اقتصادی امور ڈویژن کی رپورٹ جاری
کراچی میں خواتین کیلئے پنک ای وی اسکوٹی سروس کا آغاز
سپریم کورٹ: منشیات اسمگلنگ کے ملزم کی قومیت کاکڑ ہونے پر ججز کے دلچسپ ریمارکس
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، مشترکہ تعاون کو جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
پاکستان کا خلائی میدان میں ایک اور انقلابی قدم، جدید سیٹلائٹ خلا میں بھیجنے کی تیاری مکمل
پرنٹ میڈیا اخلاقیات، غیر جانب داری اور ذمہ داری کے اعلیٰ معیار قائم رکھے، صدر مملکت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version