Advertisement

پاکستان کا 25 جنوری سے کشمیر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ

کشمیر آگاہی مہم

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کرنے کے لیے 25 جنوری سے کشمیر آگاہی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق  اسلام آباد میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے وفاقی وزیر کمیونیکیشن مراد سعید، معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور سینیٹر فیصل جاوید کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بھارتی اقدام کی وجہ سے علاقائی امن و سلامتی خطر ے میں ہے۔

شاہ محمود قریشی  نے کہا کہ آج 175 روز سے لاک ڈاون جاری ہے ، مقبوضہ کشمیر میں کوئی ایسا بنیادی انسانی حق نہیں جس کو صلب نہ کیا گیا ہو۔

وزیرخارجہ نے یہ بھی کہا کہ 80 لاکھ سے زاید کشمیری عملی اور نفسیاتی طور پر قیدی ہیں اور  ان حالات میں وزیراعظم عمران خان کی رایے ہیں کہ خطے کے امن کو داو پر لگایا جا رہا ہے اس وجہ سے ہم نے کوشیش کی کہ مسئلے کو ایک مرتبہ پھر سلامتی کونسل میں کے جایا جائے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ  مسئلہ کشمیرکی افادیت اور اہمیت سے کوئی انکاری نہیں، بھارت کے 5 اگست کے اقدامات سے پوری دنیا باخبر ہے ۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا کہ مسئلہ کشمیر 16 اگست کو بھارت کی تمام رکاوٹوں کے باوجود معاملہ سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا  جبکہ 12   دسمبر کو وزیراعظم کی ہدایت پر ایک اور خط سلامتی کونسل کے صدر اور جنرل اسمبلی صدر کو بھجوایا اور 17 جنوری کو چین کی امداد سے معاملے کو دوبارہ سلامتی کونسل میں اٹھایا گیا ۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ مسئلہ کشمیر سے متعلق اقوام متحدہ کی 2 رپورٹس موجود ہیں، یورپی یونین میں بھی مسئلہ کشمیر پر بحث ہوئی، یو ایس کونسل کے سامنے اس وقت2 قرارداد جمع کرائی جا چکی ہیں، مسئلہ کشمیر سے متعلق امریکی منتخب نمائندوں پرعوام کا دباؤ ہے جبکہ اب  وزیراعظم نے  بھی ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا آپ خاموش نہ رہیں، امریکا کشمیر کے معاملے پر خاموش رہا تو دنیا نقصان اٹھائے گی ۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ امریکی صدرفوری طور پر بھارت کو فالس فلیگ آپریشن سے روک سکتے ہیں، امریکی صدر بھارت کو باور کرا سکتے ہیں کہ اگر ایسا کیا تو پاکستان جواب دے گا، ہم نے ماضی میں بھارت کو فالس فلیگ آپریشن پر بھرپور جواب بھی دیا۔

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،سوشل میڈیاپرتحریک

وزیرخارجہ نے کہا  کہ  پاکستان اور وزیر اعظم کی بڑی واضح ہالیسی ہے کہ ہم اس مسلے کو سیاسی، اخلاقی اور سفارتی طور پر اٹھاتے رہیں گے جب تک کہ کشمیریوں کو ان کا حق حاصل نہیں ہو جاتا

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ  اب وزیر اعظم نے اس مسلے کو دوبارہ منظم انداز میں اٹھانے اور باقایدہ مہم چلانے کا اعلان کیا ہے ،25 جنوری سے مسئلہ کشمیر سے متعلق باقاعدہ مہم شروع کی جائے گی۔

Advertisement

شاہ محمود قریشی  کا یہ بھی کہنا تھا کہ کشمیر آگاہی مہم  کے دوران مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا جائے گا اور مقدمہ عوام کے سامنے رکھیں گے جبکہ 27 جنوری کو کلچرل شو ہوگا جس میں مسئلہ کشمیر پر فوکس کیا جائے گا ۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ 28  جنوری کو پورے پاکستان میں تصویری نمائشیں ہوں گی، تصویری نمائشوں میں کشمیریوں کے حالت زار سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کراچی: ای چالان سسٹم کے خلاف سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشن دائر
فیلڈ مارشل کا دورہ پشاور، افغانستان کو واضح پیغام دے دیا
پی آئی اے کی نجکاری ایک بار پھر تعطل کا شکار ہو گئی
امریکی ناظم الامور کی خواجہ آصف سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی، ٹی ٹی پی کے نائب امیر قاری امجد کا خاتمہ کر دیا گیا
رواں سال ملک بھر میں کتنی سردی پڑے گی، این ڈی ایم اے نے بتا دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version