Advertisement

مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل

ای سی ایل میں شامل

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق نیب کی جانب سے مریم نواز کا نام رمضان شوگر ملز کیس میں ای سی ایل میں شامل کرنے کی سفارش کی گئی تھی جس کے بعد وفاقی کابینہ کی ذیلی کیٹی کی جاسنب سے سفارش کی منظوری دے دی گئی ہے۔

یا رہے کہ نیب نےرمضان شوگر ملز کیس میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی  سفارش کردی ہے اس سلسلے میں وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلہ  موصول ہوگیا ہے۔

خط  میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز چوہدری شوگر ملز کیس میں ملزم ہیں، والد نواز شریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی گئی ہے اور ان کے خلاف تحقیقات بھی جاری ہیں۔

مریم نواز اور مولانا کی اہم خفیہ ملاقات

Advertisement

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ بیرون ملک روانگی کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

خیال رہے کہ اس سے پہلے العزیزیہ اور ایون فیلڈ کیسز میں مریم نواز کا نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا تھا۔

مریم نواز نے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ کی واپسی کے لیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے۔

نیب لاہور کی جانب سے وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ چوہدری شوگر ملز کیس میں مریم نواز کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔

نیب نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ مریم نواز نے نواز شریف کے ساتھ مل کر منی لانڈرنگ کی۔

خط میں کہا گیا ہے کہ مریم نواز کے بیرون ملک جانے کا خدشہ ہے اور ان کا نام ای سی ایل میں شامل کیا جائے۔

Advertisement

اس سے پہلے العزیزیہ اسٹیل ملزاورایون فیلڈ کیسز میں بھی مریم نواز کا نام بطور ملزم نیب کی سفارش پرای سی ایل میں ڈالا گیا تھا۔

نواز شریف کا نام بھی ای سی ایل میں شامل تھا تاہم بیرون ملک علاج کے لیے وفاقی کابینہ نے ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دی۔

مریم نواز نے والد کی تیمارداری کے لیے نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپس کرنے کی درخواست لاہور ہائی کورٹ میں دائر کر رکھی ہے۔

ہائی کورٹ نے درخواست پرحکومت کو سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا تاہم کابینہ کی ذیلی کمیٹی کی سفارش پر وفاقی کابینہ نے نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی منظوری دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version