Advertisement

باجوڑ: مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے جاں بحق

باجوڑ میں مکان کی چھت گرنے سے 7 بچے ملبے تلے دب کر جاں بحق ہوگئے جبکہ 5 زخمی بھی ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق رپورٹ کے مطابق جس وقت حادثہ پیش آیا گھر کے تمام بچے سردی سے بچنے کے لیے ایک ہی کمرے میں موجود تھے۔

میتیں اور زخمی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹراسپتال خار لائے گئے جہاں والدین صدمے سے نڈھال ہیں، زخمی ہونے والے 5 بچوں میں سے بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

باجوڑ اورگردونواح میں مسلسل بارش کے باعث تحصیل نواگئی میں بھی کمرے کی چھت گرگئی جس سےخاتون زخمی ہوگئی۔

اس سے قبل بلوچستان میں شدید برف باری سے مکان کی چھت گر گئی، چھت گرنے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

Advertisement

ژوب کے علاقے شہاب زئی میں برفباری کے باعث مکان کی چھت گرنے سے  ایک ہی خاندان کے 6 افراد ملبے تلے دب کر  جاں بحق ہوگئے۔

لیویز حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق ہونے والوں میں 3 خواتین اور 3 بچے شامل ہیں اور تمام افراد کی لاشیں نکال لی گئیں جبکہ ، لاشوں کو سول ہسپتال ژوب منتقل کیا جارہا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانیوں کی زندگیاں خطرے میں
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version