مریم نواز نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی

مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مریم نواز کی بیرون ملک جانے کیلئے بے تابی بڑھ گئی، ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے لندن جانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں ایک اور درخواست دائر کردی، درخواست میں وفاقی حکومت، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے جبکہ نواز شریف کی تازہ میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی ہیں۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ والدکی طبیعت ناسازہوتی جارہی ہے جبکہ تازہ رپورٹس کے مطابق ان کے امراض میں مزید اضافہ ہو گیاہے اور وہ اپنے والد کی میڈیکل ہسٹری ان سے زیادہ کوئی نہیں جانتا۔
مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز مریم نواز نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ انہیں بیرون ملک جانے کی اجازت دی جائے۔
یاد رہے مریم نواز نے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کا اقدام عدالت میں چیلنج کیا تھا اور ساتھ ہی اپنا پاسپورٹ واپس لینے کی استدعا بھی کی تھی۔
بعد ازاں لاہورہائی کورٹ نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست وفاقی حکومت کی ریویو کمیٹی کو بھجوا دی تھی اور سات دن میں فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔
تاہم وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ذیلی کمیٹی کے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے کی فیصلے کی توثیق کردی گئی تھی، جس کے بعد مریم نواز کا نام دوبارہ نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست دائر کی تھی۔
جس پر عدالت نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے اور پاسپورٹ واپسی کی درخواست پر وفاقی حکومت سے جواب طلب کرتے ہوئے کہا حکومت نام شامل کرنے پر جواز پیش کرے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News