اسلام آباد : بھارتی ناظم الامور کی دفترخارجہ طلبی

پاکستان نے بھارتی ناظم الامور گورو اہلوالیا کو دفترخارجہ طلب کرکے بے بنیاد بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان میں بھارتی ناظم الامور گورو اہلوالیا کو دفتر خارجہ طلب کرکے بے بنیاد بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کرایا گیا جبکہ احتجاجی مراسلہ بھی تھمایا گیا ۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ احتجاجی مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان سکھ کمیونٹی کے حوالے سے بے بنیاد اور من گھڑت بھارتی الزامات کو سختی سے مسترد کرتا ہے۔
عائشہ فاروق نے یہ بھی کہا کہ احتجاجی مراسلے میں یہ بھی کہاگیا ہے کہ ننکانہ صاحب میں سکھوں کے مقدس مقام پر حملہ کا الزام بے بنیاد ، من گھڑت اور حقائق کے منافی ہے، پشاور میں سکھ نوجوان کے قتل کو ٹارگٹ کلنگ کا نام دے کر بھارت ذموم مقاصد کے حصول کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
عائشہ فاروق کا کہنا تھا کہ بھارت کشمیریوں پر مظالم سے عالمی دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہ، بھارت میں اقلیتوں کی عبادگاہوں پر حملہ معمول بن گیا ہے۔
بھارتی بیانات جاری فیلگ آپریشن کی طرف اشارہ کرتے ہیں، ترجمان دفترخارجہ
ترجمان دفترخارجہ عائشہ فاروق کا مزید کہنا تھا کہ بھارت داخلے سطح پر انتشار کا شکار ہے جسے وہ دوسروں پر الزامات لگا کر چھپانا چاہتا ہے جبکہ دوسروں پر انگلی اٹھانے سے پہلے بھارت گریبان میں جھانکیں۔
واضح رہے اس سے قبل بھی ترجمان دفترخارجہعائشہ فاروق نے بھارتی آرمی چیف کے غیر ذمہ دارانہ بیان کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ لائن آف کنٹرول پر حالات خراب کرنے کے حوالے سے بھارتی فوجی قیادت کے بیانات قابلِ مذمت ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے کہا تھا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ کشمیرمیں صورتحال معمول پر آنے کے جھوٹے دعوے کررہی ہے لیکن پاکستان کے عزم اور تیاری کے بارے میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیئےکیونکہ بھارت کے کسی بھی جارحانہ اقدام پر سخت جواب دیا جائے گا۔
ترجمان دفتر خارجہ نے یہ بھی کہا تھا کہ 8 لاکھ کشمیری 150دنوں سے9لاکھ فوج کےبدترین لاک ڈاؤن کا سامنا کر رہے، عالمی برادری سےاپیل ہےکشمیرمیں بھارتی جبرکورکوانےمیں اپناکردار ادا کریں اور اور سینئر کشمیری قیادت خاص طور پر چھوٹے بچوں کو رہا کیا جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

