Advertisement

مریم اورنگزیب پر عمران خان کا خوف سوار ہے، مراد سعید

murad saeed

تحریک انصاف کے  رہنماء  مراد سعید نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور لیگی قیادت کے عصاب پر عمران خان کا خوف سوار ہے اور انکے لیڈران کے گبھرانے کا وقت آن پہنچا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مریم اورنگزیب کے بیان پر رہنماءتحریک انصاف کے مراد سعید کا رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ م۔

 تحریک انصاف کے  رہنماء نے کہا کہ مزیم اورنگزیب چور مچائے شور کی روش بند کریں اور عوام کو نواز, شہباز اور اسحاق ڈار کی واپسی کی تاریخی بتائیں۔

مراد سعید  کا کہنا تھا کہ نواز زرداری گٹھ جوڑ نے ملکی خزانے کو کھربوں کا نقصان پہنچایا، مریم اورنگزیب تعصب کی عینک اتار کر دیکھیں۔

مراد سعید کا یہ بھی کہنا تھا کہ عمران خان کے آنے سے شریف خاندان اور زرداری کی کمیشن اور ٹی ٹیز بند ہوئی ہیں جبکہ معیشت کے اعشاریے بہتری کی جانب گامزن ہیں۔

Advertisement

عمران صاحب آپ جائیں گے تو ملک میں صحیح فیصلوں کا عمل تیز ہوگا، مریم اورنگزیب

 تحریک انصاف کے  رہنماء  مراد سعید  کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں سرمایہ کاری تیزی سے بڑھ رہی ہے اور 2020کا سال پاکستان میں معاشی استحکام کا سال ثابت ہوگا ۔

  واضح رہے اس سے قبل وزیراعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل کا اظہا رکرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا  تھا کہ  عمران صاحب  اور نیب  گٹھ جوڑ نے ملک میں ترقی کرتی معیشت، کاروبار، روزگار اور گورننس کو تباہ کردیا جبکہ  کاروباری برادری اور بیورکریٹس کا اعتماد آپ کے جانے کے بعد بحال ہوگا ۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا تھا   کہ‎عمران صاحب آپ جائیں گے تو ملک میں درست اور صحیح فیصلوں کا عمل تیز ہوگا جبکہ لک میں کاروبار، روزگار اور صنعت  بھی چلے گی۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے   مزید کہا  تھا کہ عمران خان نے ایک سال میں 11 ہزار ارب کا تاریخی قرض لیا اور ایک اینٹ نہیں لگائی، نوازشریف نے 5 سال میں 10 ہزار ارب قرض لے کر اتنے منصوبے لگائے جن پر عمران خان آج بھی اپنے نام کی تختیاں لگا رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version