Advertisement

ہماری نیت نیک ہے ،عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے، عثمان بزدار

لاہور

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ ہماری سمت درست اور نیت نیک ہے ،عوام کو دھوکہ نہیں دیں گے اور نہ ہی شو بازیاں کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ تنقید کی کوئی پروانہیں، صرف عوام کی رائے کو اہمیت دیتا ہوں  جبکہ تحریک انصاف کے دور میں ملک پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ مختصر مدت میں عوام کی فلاح و بہبود کیلئے بے شمار اقدامات کئے ہیں، حکومتی امور میں سادگی لانے سے اخراجات میں نمایاں کمی آئی ہے۔

سردار عثمان بزدار کا  یہ بھی کہنا تھا کہ سابق دور میں نمائشی منصوبوں کے نام پرقومی وسائل کا بے دریغ ضیاع کیا گیا جبکہ قومی وسائل کے غلط استعمال کی روایت کو ختم کردیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکا مزید کہنا تھا کہ عوام کا پیسہ عوام کی امانت ہے اوراب عوام پر ہی صرف ہو رہا ہے، ملک کو مقروض بنانے والے کس منہ سے رہنمائی کادعویٰ کرسکتے ہیں۔

Advertisement

علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی کا پراجیکٹ اہم قدم ثابت ہوگا، وزیراعلیٰ پنجاب

واضح رہے اس سے قبل بھی وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا  تھا ، جس میں ٹرین کے کرائے کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا تھا ۔

اجلاس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے   مینٹینس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی منصوبے کے  مینیٹنس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی تھی ۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے  منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا  تھا کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا  تھا کہ روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں جبکہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version