ہمارا مقصد معیشیت میں بہتری لانا ہے، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مقصد فنی تربیت، ٹیکنالوجی اور معیشیت میں بہتری لانا ہے ۔
تفصیلا ت کے مطابق کوکا کولا کمپنی کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو آفیسر جیم کوئنسی کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات ہوئی، جس میں ذلفی بخاری، علی جہانگیر صدیقی، گورنر سٹیٹ بینک اور ایمبسڈر خلیل ہاشمی بھی شریک ہوئے۔
اس موقع پر وزیراعظم نے کوک ہولڈنگز کی پاکستان میں 1953 سے خدمات کو سراہا جبکہ کوک ہولڈنگز کو انرجی کو سیاحت میں سرمایہ کاری کی دعوت بھی دی ۔
وزیراعظم نے کہا کہ 1960 کے بعد حکومت پہلی بار صنعتی ایجنڈے کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے، اور ہمارا مقصد ملک کی معیشیت میں بہتری لانا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ حکومت نے کاروبار میں سہولت فراہم کرنے کے لئے مؤثر اصلاحاتی ایجنڈا شروع کیا ہے جبکہ سرمایہ کاری سے روزگار کے مواقع پیدا ہو تے ہیں اور غربت کے خاتمے میں مدد ملتی ہے۔
اس موقع پر جیم کوئنسی نے پاکستان میں کاروباری ماحول میں بہتری کا اعتراف کیا۔ ملک میں اپنی کمپنی کی سرمایہ کاری کو مزید بڑھانے ۔میں مزید دلچسپی ظاہر کی
واضح رہے اس سے قبل ڈیووس میں پاکستان بریک فاسٹ میٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں وزیرِ اعظم عمران خان نے تقریب کے شرکائے کو بتایا کہ جب کرکٹ شروع کی تو پہلے ٹیسٹ میں ہی ڈراپ کر دیا گیا تھا، کامیابی کیلئے پیچھے مڑنے کا کوئی راستہ نہیں، نظریات کے بغیر قومیں تباہ ہو جاتی ہیں، اکثر لوگ مشکل میں ہمت ہار دیتے ہیں، کرکٹ ٹیم سے نکالنے پر واپسی میں تین سال لگے، انسان کی اصل کامیابی برے حالات میں بھی پرامید رہنا ہے۔
کرکٹ ٹیم سے نکالنے پر واپسی میں تین سال لگے،وزیراعظم
عمران خان نے تقریب میں ڈیووس کی اہم کاروباری شخصیات سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ دنیا بھر کی اہم کاروباری شخصیات ورلڈ اکنامک فورم میں شریک ہیں، ڈیووس میں کئی اہم شخصیات سےچند دنوں میں ملاقات ہو جاتی ہے، اتنےعالمی رہنماؤں سے 6 ماہ میں ملاقات کرنا بھی ممکن نہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

