Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان کے وزیراعلیٰ کو ٹیلی فون

بلوچستان کے وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا بلوچستان کے وزیراعلیٰ جام کمال خان سے ٹیلی فونک رابطہ ہوا ۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جانب سے وزیراعلیٰ بلوچستان کو برفباری اورشدید بارشوں سے متاثرہ افراد کی مدد کیلئے ہر ممکن تعاون کی پیشکش کی گئی جبکہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہونیوالے جانی و مالی نقصان پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت بھی کی ۔

ٰ عثمان بزدار نے  زخمیوں کیلئے جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا کہ پنجاب حکومت کی تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پنجاب حکومت بلوچستان کے متاثرہ بہن بھائیوں کی مدد کیلئے تیار ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مزید کہا کہ متاثرین کی مدد کیلئے پنجاب حکومت کے وسائل حاضر ہیں اور ہم اپنے متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، مشکل کی گھڑی میں انھیں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

Advertisement

بلوچستان میں برفباری ، مکان کی چھت گرنے سے  6 افراد جاں بحق

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے صوبے میں شدید برفباری اور اس ہونے والے نقصان کا جائزہ لینے کیلئے نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے بتایا تھا کہ کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

جام کمال کا کہنا تھا کہ شدید برفباری کے باعث کچھ شاہراہیں بند تھیں جنھیں کھول دیا گیا ہے۔ حکومت بلوچستان برفباری کی صورتحال کے پیش نظر تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پاک آرمی بھی سٹینڈ بائی ہے۔ نوکنڈی، کیچ اور دیگر اضلاع میں ضلعی انتظامیہ اور فورسز عوام کی بحالی میں مصروف ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے پاس راشن اور دیگر سامان بھی موجود ہے۔ قومی شاہراہوں پر خوراک اور دیگر سامان کی ترسیل کا عمل گزشتہ روز سے جاری ہے۔

جام کمال خان نے اپیل کی کہ سیلاب اور برفباری میں خطرے کے پش نظر عوام رات میں سفر کرنے سے گریز کریں۔ برفباری کی صفائی کے لیے خریدی گئی مشینری جلد پہنچ جائے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شادی منسوخ؛ ٹام کروز اور کیوبن اداکارہ کے درمیان 9 ماہ طویل مراسم ختم
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 6 خوارج جہنم واصل
سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی بارود سے بھری گاڑی تباہ کردی
پہلی سہ ماہی کے دوران 30 صنعتی شعبوں کی برآمدات میں کمی، تجارتی خسارہ بڑھ گیا
میر علی میں فتنۃ الخوارج کا خودکش حملہ ناکام؛ 4 خوارجی جہنم واصل
نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف کا دورہ امریکا؛ بحری و سول قیادت سے اہم ملاقاتیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version