Advertisement

ٹرین کے کرائے ،وزیراعلیٰ پنجاب کی زیرصدارت اجلاس

ٹرین

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت اجلاس ہوا ، جس میں ٹرین کے کرائے کے حوالے سے بھی تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں لاہور اورنج لائن میٹرو ٹرین کے   مینٹینس    اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ کے حوالے سے امور کا جائزہ لیا گیا جبکہ سیکرٹری ٹرانسپورٹ کی منصوبے کے  مینیٹنس اینڈ آپریشنل کنٹریکٹ اور دیگر امور کے بارے میں بریفنگ دی۔

کرائے کی حتمی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی جائے گی جبکہ ٹرین کا کرایہ عام آدمی کی پہنچ میں رکھا جائے گا۔

وزیراعلیٰ  پنجاب نے  منصوبے کو عوام کیلئے جلد سے جلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے روٹ کے نیچے سڑکوں کی تعمیر ومرمت کا کام جلد مکمل کیا جائے۔

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار  نے مزید کہا کہ روٹ کے نیچے سڑکوں پرٹریفک کے مسائل کو بھی فی الفور حل کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں جبکہ عوام کی مشکلات کے ازالے کے لئے ٹریفک مینجمنٹ پر بھرپور توجہ دی جائے۔

Advertisement

ریلوے انتظامیہ کا یوم قائداعظم پرسپیشل ٹرین چلانے کا فیصلہ

اجلاس کے شرکاء نے کرائے کے حوالے سے ا پنی آراء پیش کیں کرتے ہوئے کہا کہ ٹرین کے سیفٹی ٹیسٹ کامیابی سے ہو رہے ہیں۔

وزیراعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا  کہ 27.1کلومیٹر طویل روٹ پر 26سٹیشن بنائے گئے ہیں   ، ٹرین کے 27سیٹ پر تقریباً 2لاکھ 45ہزار مسافر روزانہ سفر کریں گے جبکہ ڈیرہ گجراں سے علی ٹاؤن تک کا سفر 45منٹ میں طے ہوگا۔

صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی،چیف سیکرٹری،چیئرمین منصوبہ بندی و ترقیات، ایم ڈی پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی، سیکرٹریز ٹرانسپورٹ وخزانہ، پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری وزیراعلیٰ کوآرڈینیشن،سپیشل مانیٹرنگ یونٹ کے سربرا ہ اور متعلقہ حکام کی اجلاس میں شرکت کی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
افغانستان نے تمام احسانات فراموش کر کے جارحیت کی ، شاہد آفریدی
پیپلزپارٹی  نے وفاقی حکومت کو وعدوں پر عملدرآمد  کے لئے  ایک ماہ کی مہلت  دیدی
ملک کو معاشی دفاعی و سفارتی لحاظ سے مستحکم کر دیا ، وزیراعظم شہباز شریف
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version