Advertisement

شاہ محمود قریشی کا ایرانی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

ٹیلیفونک

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی ہم منصب جواد ظریف سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران امریکا کشیدگی کے تناظر میں مختلف ممالک سے سفارتی رابطے تیز کر دیے ہیں، وزیر خارجہ نے ایرانی، ترک اور یو اے ای کے ہم منصب سے رابطے کیے ہیں۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایرانی وزیرخارجہ جوادظریف سے ٹیلیفونک رابطے میں خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا جبکہ مشرق وسطیٰ کی موجودہ حالات اور جنرل سلیمانی کے قتل کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر  بھی بات چیت کی ۔

وزیر خارجہ نے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبئر اور ترکی کے وزیر خارجہ میلود چاوش اگلو سے ٹیلفون رابطے کر کہ خطے میں تناو کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

بغداد میں جنرل قاسم سلیمانی کی نماز جنازہ ادا

Advertisement

واضح رہے کہ عراق کے دارالحکومت بغداد کے ایئرپورٹ پر امریکی راکٹ حملے میں ایران کی القدس فورس کے سربراہ جنرل قاسم سلیمانی سمیت8 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ بغداد کارگو ٹرمینل کے قریب سڑک پر 2گاڑیوں کو راکٹ حملوں کا نشانہ بنایا گیا تھا جس میں جنرل سلیمانی کے بغداد ایئر پورٹ پر اترتے ہی امریکی فوج کی جانب سے راکٹ حملہ کر کے انہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔

عراقی حکام نے کہا کہ بغداد ایئرپورٹ پر داغے گئے 3راکٹ کارگو ہال کے قریب گرے، راکٹ حملے سے 2کاروں کوآگ بھی لگی۔ ایرانی ٹی وی نے بغداد ایئر پورٹ پر امریکی حملے میں جنرل سلیمانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔

ایران نے قاسم سلیمانی واقعہ پر سوئٹزرلینڈ کے سفیر کو طلب کرکے احتجاج ریکارڈ کرایا جبکہ ایران نے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی پر حملہ ریاستی دہشت گردی کی واضح مثال ہے، اب نتائج کی ذمہ داری امریکہ پر ہوگی۔ ایران میں سوئٹزرلینڈ کا سفارتخانہ امریکی مفادات کا بھی انچارج ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
صدرِ مملکت اور وزیراعظم کا دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
خیبرپختونخوا؛ سیکیورٹی فورسز کی دو کامیاب کارروائیاں، بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک
سینیٹ اجلاس کل طلب؛ 18 نکاتی ایجنڈا جاری
27 ویں آئینی ترمیم؛ سینیٹ و قومی اسمبلی میں نمبر گیم دلچسپ مرحلے میں داخل
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے قومی اسمبلی کا اجلاس 5 نومبر کو طلب کر لیا
ملک بھر میں 8 نومبر تک موسم کیسا رہے گا، این ڈی ایم اے کی رپورٹ جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version