Advertisement

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

برطانوی ہم منصب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا برطانوی ہم منصب ڈومینک راب سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس موقع پر دونوں وزرائے خارجہ نے پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات کے فروغ اور خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا۔

دوران گفتگو باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و دوطرفہ معاملات پر تبادلہ خیال ہوا جبکہ امن وامان کی مخدوش صورتحال کے حولے سے بات چیت کی گئی اور

مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب کو خطے میں پائی جانے والی کشیدگی اور خاتمے کیلئے پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کاوشوں سے آگاہ کیا جبکہ افغان امن عمل ” کے سلسلے میں ، پاکستان کی طرف سے کی جانے والی مصالحانہ کوششوں سے بھی برطانوی وزیر خارجہ کو بتایا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ نے برطانوی وزیر خارجہ کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارت کی جانب سے جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں سے آگاہ کرتے ہوئےمطالبہ کیا کہ برطانوی حکومت، 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو بھارتی استبداد سے نجات دلانے اور مسئلہء کشمیر کے پر امن حل کیلئے اپنا موثر کردار ادا کرے۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ تمام فریقین کو صبروتحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے، صورتحال کو معمول پرلانے کی سنجیدہ کاوشیں بروئے کار لانے کی ضرورت ہے۔

مقبوضہ کشمیرمیں کرفیوکا171واں روز،سوشل میڈیاپرتحریک

ٹیلیفونک رابطے میں شاہ محمود قریشی نے اپنے برطانوی ہم منصب ڈومینک راب کو اپنی اولین فرست میں دورہ ء پاکستان کی دعوت بھی دی۔

برطانوی وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب نے پاکستان اور برطانیہ کے مابین دو طرفہ تعلقات کی نوعیت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں یہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے۔

واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے کشمیریوں کی خصوصی حیثیت کو5 اگست کوحکمران انتہا پسندجماعت بے جے پی نےآرٹیکل 370 راجیہ سبھا میں پیش کرنےسےپہلے ہی یک طرفہ فیصلے کے تحت صدارتی حکم نامہ جاری کرکےختم کردیاتھا۔

بھارت نےکشمیریوں کے خصوصی حقوق سے متعلق آئین کے آرٹیکل 370کو ختم کرکے مقبوضہ جموں وکشمیراور لداخ کودولخت کرکے بھارتی یونین میں شامل کرلیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version