ترک وزیرِ خارجہ کا شاہ محمود قریشی سے رابطہ، کوئٹہ واقعہ کی مذمت

ترکی کے وزیرِ خارجہ میولوت چاوش اولو کا وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ترکی کے وزیر خارجہ نے کوئٹہ میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعہ کی مذمت کی اور اس کے نتیجے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے تعزیت کی۔
رابطے کے دوران ترک وزیر خارجہ نے اس دلخراش واقعے پر ترکی کی طرف سے پاکستان کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا جبکہ دوران گفتگو مشرق وسطی کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال بھی ہوا ہے۔
ترک وزیر خارجہ نے اپنے حالیہ دورہ ء عراق کے بعد اپنے تجزیے سے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو آگاہ کیا جبکہ وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے اپنے ترک ہم منصب کو عراقی وزیر خارجہ سے ہونیوالے ٹیلیفونک رابطے سے بھی آگاہ کیا۔
کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں زور دار دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ شہید
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ،ترک وزیر خارجہ کو مشرق وسطی میں پائی جانے والی کشیدگی میں کمی لانے کیلئے اپنے آئندہ دورہ ایران، سعودی عرب اور امریکہ سے بھی مطلع کیا
ترک وزیر خارجہ میولوت چاؤش اولو نے ایران امریکہ کشیدگی میں کمی لانے کیلئے ،پاکستان کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور خطے میں قیام امن کیلئے کی جانے والی تمام کاوشوں پر ،اپنی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔
واضح رہے کہ کل کوئٹہ میں سیٹلائٹ ٹاون کے علاقے اسحاق آباد میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں نماز کے دوران زوردار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 افراد شہید اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔
کوئٹہ کے علاقے سیٹلائٹ ٹاؤن میں گزشتہ روز دھماکے کی ایف آئی آر درج کر لی گئی ہے جس میں اقدام قتل، دہشت گردی اور دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں۔
زخمی افراد کو سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ تاحال کسی بھی عسکری تنظیم نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم ابتدائی طور پرحاصل کیے گئے ثبوت و شواہد سے لگتا ہے کہ دھماکا خودکش تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News