سکھر:منہدم عمارت سےایک اورلاش نکال لی گئی

سکھرمیں حسینی روڈ پر مہندم ہونے والی تین منزلہ رہائشی عمارت کے ملبے سے مزید ایک خاتون کی لاش نکال لی گئی جس کے بعد ملبے تلے جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 7 ہوگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حسینی روڈ سکھر پر زمین بوس عمارت کے ملبے سے آج مزید ایک لاش کو نکالا گیاہےجس کی شناخت صبا زوجہ محمد علی کے نام سے ہوئی ہے۔
ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ میتوں کولواحقین کےحوالے کردیاگیاہے۔
اس افسوس ناک واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد اب 7 ہوگئی ہے، آج جاں بحق 6 افراد کی اجتماعی نماز جنازہ بھی میونسپل اسٹیڈیم میں ادا کر دی گئی ہے، ان افراد کو آبائی قبرستان نواں گوٹھ میں سپرد خاک کیا جائے گا۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ عمارت گرنے سے زخمی ہونے والے 18 افراد کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
خیال رہے کہ سکھر کے گنجان آباد علاقے حسینی روڈ پر واقع تین منزلہ رہائشی عمارت اچانک گرگئی تھی، بلڈنگ میں ایک ہی خاندان کے کئی گھرانے رہائش پذیر تھے۔
عمارت کے گراؤنڈ فلور پر الماری کی 2 دوکانیں بھی تھیں جس میں موجود افراد بھی عمارت کے منہدم ہونے کی صورت میں ملبے تلے دب گئے تھے۔
بعدا زاں شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت فوری طور پر چار افراد کو زخمی حالت میں نکال کر سول اسپتال سکھر منتقل کیا تھا جب کہ ضلعی انتظامیہ کے پاس بھاری مشینری نہ ہونے کے باعث ریسکیو کے کام میں شدید مشکلات کا سامنا رہا، جس پر ڈی سی سکھر کو فوج طلب کرنی پڑی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News