Advertisement

وزیراعظم اورآرمی چیف کی  کوئٹہ میں دھماکے کی مذمت

مذمت

وزیر اعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک بیان میں کوئٹہ میں  دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

اپنے بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے  زخمیوں کو بہترین طبی امداد کی فراہمی کی ہدایت کرتے ہوئے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

کوئٹہ سیٹلائٹ ٹاون میں زور دار دھماکہ، ڈی ایس پی امان اللہ شہید

دوسری جانب ترجمان پاک فوج میجر جنرل آصف غفور نے ٹویٹر پر اپنے جاری اپنے پیغام میں کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوئٹہ میں دھماکے کی شدید مذمت کی، انھوں نے مزید کہا کہ مسجد میں معصوموں کو نشانہ بنانے والے مسلمان نہیں ہوسکتے۔

Advertisement

اپنے پیغام میں میجر جنرل آصف غفور نے کہا کہ ایف سی بلوچستان کوئٹہ میں جائے دھماکا پر پہنچ چکے ہیں جبکہ علاقے کو گھیرے میں لیکر پولیس اور ایف سی کا مشترکہ سرچ آپریشن بھی شروع کردیا گیا ہے ۔

 ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے مزید کہا کہ واقعے میں ہونے والے زخمیوں کو زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیاگیا ہے اور پولیس اور سول انتظامیہ کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائےگی۔

Advertisement

 واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کوئٹہ  میں سیٹلائٹ ٹاون  کے علاقے اسحاق آباد  میں واقع مدرسہ دارالعلوم الشرعیہ میں نماز کے دوران  زور دار دھماکے کے نتیجے میں ڈی ایس پی سمیت 12 افراد شہید  اور 21 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

 پولیس کے مطابق  دھماکہ نماز کے دوران ہوا جس میں مسجد کے امام اور  ڈی ایس پی امان اللہ بھی شہید ہوئے، دھماکے میں  زخمی ہونے والے افراد کو سول اسپتال منتقل کیا ۔

قانون نافذ  کرنے والے اداروں  نے علاقےکو گھیرے  میں لے لیا جبکہ ہر طرح کی آمد و رفت پہ پابندی عائد کر دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
عالمی ادارہ صحت کا اجلاس؛ وفاقی وزیرِ سید مصطفیٰ کمال مصر پہنچ گئے
پاک افغان سرحد پرکشیدگی، صدر اور وزیراعظم کا اظہار تشویش
اسٹاف لیول معاہدہ آئی ایم ایف کا پاکستان کی تیزی سے بہتر ہوتی معاشی صورتحال پر اعتماد کا اظہار ہے، وزیراعظم
پاک فوج کی سپن بولدک چمن میں جوابی کارروائی، افغان طالبان کی جنگ بندی کی درخواست
صدر اور وزیراعظم سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں کا آغا سراج درانی کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار
پاک فوج نے افغان طالبان اور فتنہ الخوارج کے حملے ناکام بنا دیے؛ 20 طالبان ہلاک
Advertisement
Next Article
Exit mobile version