وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ہنگری کے سیفر کی ملاقات

وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ سے ہنگری کے سیفر سزابو استوان کی ملاقات ہوئی۔
وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی امور کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
ہنگری کے سفیر نے پاکستان میں سکیورٹی کی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ بین الاقوامی سطح پر پاکستان کی پوزیشن میں واضح بہتری آئی ہے۔
اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ دوطرفہ تعلقات کی بہتری کے لئے کام کر کے خوشی ہوتی ہے، سکیورٹی صورتحال کی بہتری سے متعلق حوصلہ افزائی پر شکر گزار ہیں۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی کہا کہ سفارتی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولیات فراہم کرنے کی بھرپور کوشش کررہے ہیں۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے کہا کہ پوری کوشش ہے کہ اپنی سفارتی کمیونٹی کو ہر ممکن سہولت فراہم کریں۔
ہنگری کے سفیر نے ویزہ اور دیگر امور پر وزارت داخلہ کے تعاون کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ 8 سال سے یہاں خدمات سر انجام دے رہے ہیں، پاکستان کی مہمان نوازی قابل تعریف ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے امریکی نائب معاون وزیر خارجہ ایلس ویلز کی ملاقات ہوئی تھی ۔ ملاقات میں سکیورٹی اور داخلی سلامتی سےمتعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا ۔
وزیر داخلہ اعجاز شاہ کی امریکی عہدیدار ایلس ویلز سے ملاقات
اس موقع پر وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ غیر قانونی طور پر بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسئلے کو تسلی بخش حد تک حل کر لیا گیا ہے- ایلس ویلز نے کہا کہ ہم حکومت کے تعاون کو سراہتے ہیں، ہم ایک پختہ نظام اور طریقہ کار مرتب کرنا چاہتے ہیں جس سے آنے والے وقت میں بھی مستفید ہوا جا سکے۔
وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ نے اس تجویز کا خیر مقدم کیا۔ وزیر داخلہ نے کہا تھا کہ پاسپورٹ اور دیگر سفری دستاویزات کی تصدیق کے عمل کے لئے لائحہ عمل مرتب کر لیا گیا ہے۔ نومبر، دسمبر اور جنوری کے مہینوں میں حل کئے جانے والے کیسز کی رپورٹ امریکی سفارت خانے کو جاری کر دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

