موجودہ حکومت کا ایجنڈا سیاسی انتقام ہے، رانا ثناءاللہ

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کا ایجنڈا صرف اور صرف سیاسی انتقام ہے۔
تفصیلات کے مطا بق مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثناءاللہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ 2020 میں حکومت کو میں گھر جاتے دیکھ رہا ہوں جبکہ 2019 مسلم لیگ ن کیلئے مشکل رہا مگر سب سے زیادہ متاثر کاروباری افراد ہوئے اور ہماری کوشش یہ ہے کہ موجودہ حکومت سے جلد جان چھڑوا لیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما انے کہا کہ ملک میں رہائی کا عمل بھی جاری ہے اور دوبارہ جیل جانے کا عمل بھی جاری ہےاور میں جیل دوبارہ جانے کو بھی تیار ہوں، الیکٹورل ریفارمز کا کام جاری ہے، اسکا فیصلہ اپوزیشن متفقہ طور پر کرے گی۔
سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نے یہ بھی کہا ں کہ میاں نواز شریف کی صحت سے متعلق سیاست کرنا انتہائی شرمناک کام ہے جبکہ مریم نواز میاں نواز کی صحت کی وجہ سے پریشان ہیں، اس لیئے وہ سیاسی جلسوں کا انعقاد نہیں کر رہیں۔
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کی پوری قیادت نے تمام قومی اداروں کی تفتیش میں مکمل تعاون کیا ہے اور مجھے کل شام لیٹر اور آج صبح لاہور میں طلبی کی اطلاع ملی ۔
رانا ثناءاللہ کا یہ بھی کہنا تھا کہ نیب افسران نے مجھ سے میری آمدن اور اثاثہ سے متعلق سوالات کیئے اور سوالنامہ دیا ہے، تمام اثاثہ جات ایف بی آر اور الیکشن کمیشن میں ڈکلیئرڈ ہیں جبکہ میں نے نیب حکام کو مکمل جوابات دینے کیلئے وقت مانگا ہے۔
رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش
مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما کا مزید کہنا تھا کہ نیب کا موجودہ آرڈیننس بل کہ صورت میں آنا چاہیے تھا جبکہ حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ بیٹھ کی ضمانت کے حق کے حوالہ سے بات چیت کی جانی چاہئے تھی
یاد رہے اس سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور سابق صوبائی وزیر رانا ثنا اللہ نیب کے سامنے پیش ہوئے تھے ۔
رانا ثناءاللہ آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب لاہور کے آفس میں پیش ہوئے، نیب نے رانا ثنااللہ سے 14 سوالات کے جوابا ت مانگ لیے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ سے 20سال میں اپنے، اہل خانہ کے نام جائیداد کی تفصیلات بھی طلب کر لی گئی تھی ، اس کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے موصول ترسیلات کے ذرائع بھی پوچھے گئے جبکہ نیب نے رانا ثنااللہ سے بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات بھی پوچھیں۔
نیب میں پیشی سے قبل مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے میڈیا کو بتا یا تھا کہ مجھ پر ایک الزام پہلے بھی لگایا گیا، مگر ثابت نہیں ہوا، اب ایک اور کیس میں طلبی کی گئی، کچھ ثابت نہیں ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News