پاک فوج نے 22 طلبہ کو ریسکیو کرلیا

پاک فوج نے شدید برفبادی اور برفانی تودے گرنے کے باعث رٹو میں پھنسے لمز کے 22 طلباء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی منتقل کردیا، طلباء اپنے گھروں کو روانہ ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لمز کے 22 طلباء شدید برفباری اور برفانی تودے گرنے کے باعث رٹو کے مقام پر پھنس گئے تھے۔
لمز کے یہ طلباء سکئینگ کیلئے گلگت گئے تھے، جہاں وہ شدید برفباری کے باعث 5 روز تک پھنسےرہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق لمز انتظامیہ نے پاک فوج سے مدد کی درخواست کی تھی، جس کے بعد آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ہدایت پر طلباء کو ہیلی کاپٹر کے ذریعے راولپنڈی منتقل کیا گیا۔
لمز کے ان 22 طلباء میں 13 لڑکے اور 9 لڑکیاں شامل ہیں، جنہیں راولپنڈی سے ان گھروں کو روانہ کردیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

