Advertisement

کراچی میں شادی ہال رات 11 بجے بند ہوجائیں گے

شادی ہال

کمشنر کراچی نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ شہر قائد میں شادی کی تقریبات رات 11 بجے ختم کردی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق یہ اہم فیصلہ کمشنر کراچی کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں کیا گیا، اس موقع پر ڈپٹی کمشنرز اور بلدیاتی افسران بھی موجود تھے۔

اجلاس میں شادی ہالز میں ہونے والی تقریبات سے پیدا ہونے ٹریفک کے دباؤ کو دور کرنے سے متعلق اقدامات پر غور کیا گیا۔

کمشنر کراچی نے کہا کہ جو شادی ہال یا مالکان وقت کی پابندی نہیں کریں گے، دو ہفتے بعد ان کے ہال سیل کردیے جائیں گے۔

اعلان میں یہ بھی کہا گیا کہ پابندی پر سختی سے عمل کروایا جائے جبکہ خلاف ورزی پر کارروائی ہوگی۔

Advertisement

کراچی میں اگر کسی شادی میں جانا ہو تو لوگ عموماً نکلتے ہی 11 بجے ہیں، پر اب یہ سستی نہیں چلے گی کیونکہ کمشنر کراچی نے رات گیارہ بجے کے بعد شادی ہالز میں تقریبات پر پابندی کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

کمشنر کراچی کا کہنا تھا کہ مہم کی تفصیلات کو حتمی شکل دینے کے لیے اگلے ہفتہ پھر اجلاس ہوگا، شادی ہالز کو دو ہفتہ کا وقت دیا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
Advertisement
Next Article
Exit mobile version