Advertisement

پاکستان کا مشرق وسطیٰ کے حالات پر گہری تشویش کا اظہار

پاکستان

پاکستان نے مشرق وسطیٰ کے بگڑت حالات  پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کی  جانب سے جاری  بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر تشویش ہے، یہ صورتحال خطے کے امن و سلامتی کے لیے بڑا خطرہ ہے۔

دفتر خارجہ نے کہا کہ ایک دوسرے کی خودمختاری کا احترام اور علاقائی سالمیت اقوام متحدہ کے چارٹر کے بنیادی اصول ہیں جن پر عمل کیا جانا چاہئے۔

دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی قسم کی یکطرفہ یا فوجی کارروائی  سے گریز کیا جائے۔

پاکستانی دفتر خارجہ نےاقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کے مطابق  تمام فریقوں سے اپیل کی ہے کہ وہ تحمل کا مظاہرہ کریں، اور صورتحال کو قابو میں کرنے ے لیے مشترکہ کوشش اورسفارتی  طریقے سے حل کریں۔

Advertisement

واضح رہے کہ گذشتہ رات امریکا نے عراقی دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ پر راکٹ حملہ کر کے ایران کی القدس فورس کے کمانڈر جنرل سلیمانی کو قتل کر دیا تھا۔

قاسم سلیمانی کی موت،دنیاتیسری جنگِ عظیم کےدہانےپر

جس پر ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ امریکا کو جنرل قاسم سلیمانی پر حملے کے سنگین نتائج بھگتنے ہوں گے۔

انہوں  نے تین دن کے سوگ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لیا جائے گا۔

ایرانی صدر حسن روحانی  نے بھی جنرل قاسم  سلیمانی پر حملے   پہ رد عمل  دیتے ہوئے کہا کہ ایرانی قوم  اس گھناؤنے جرم کا امریکا سے شدید انتقام لے گی۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے امریکی حملے پر سوشل میڈیا پر ردعمل میں کہا کہ جنرل سلیمانی پر حملہ کر کے امریکا نے عالمی دہشتگردی کی۔

Advertisement

خیال رہے کہ گزشتہ چند روز سے ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے۔چند روز قبل امریکا نے عراق میں فضائی حملہ کر کے مقامی ملیشیا کتائب حزب اللہ کے 25جنگجوؤں کو ہلاک کر دیا تھا۔

اس حملے کے ردعمل میں سیکڑوں کی تعداد میں مظاہرین نے بغداد میں امریکی سفارت خانے پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی اور سفارت خانے کے بیرونی حصے کو آگ لگا دی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پشاور ہائیکورٹ کا گورنر خیبرپختونخوا کو نومنتخب وزیراعلیٰ سے حلف لینے کا حکم
تحریک لبیک کا مریدکے میں پرتشدد احتجاج؛ انتشار پسند مظاہرین کو منتشر کر دیا گیا
پانی کی چوری کسی بھی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، سی او او واٹر کارپوریشن
نئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی کا انتخاب پشاور ہائیکورٹ میں چیلنج
ہم امن کیلئےصدر ٹرمپ کے منفرد کردار کی تعریف کرتے رہیں گے، وزیرِاعظم
پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں سیز فائر کے باوجود سردمہری برقرار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version