Advertisement

عدالت کا نیب ترمیمی آرڈیننس پر مطمئن کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نیب ترمیمی آرڈیننس پر مطمئن کرنے کا حکم دیدیا جبکہ بیوروکریٹس کو تحفظ دینے پر نیب سے وضاحت بھی طلب کرلی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آبادہائیکورٹ میں اکرم درانی کی ضمانت کے کیس کی سماعت ہوئی، اکرم درانی کے وکیل نے درخواست کی کہ اکرم درانی کی ضمانت میں توسیع کی جائے کیونکہ نئے نیب آرڈیننس کے تحت وہ اس کیس سے نکل جائیں گے۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیب پراسکیوٹر سے کہا کہ نئے آرڈیننس میں بیوروکریٹس کو تحفظ دے دیا گیا ہے اور پرنسپل اکاؤنٹنگ آفیسر تو بیورو کریٹ ہوتے ہیں ان کو تو آپ گرفتار نہیں کرسکتے، اکرم درانی پبلک آفس ہولڈر تھے، تمام اختیار تو سیکریٹری کے پاس ہوتا ہے تو کیا آپ نے پرنسپل اکاؤنٹنگ افسر کو کیس میں گرفتار کیا؟

نیب ترمیمی آرڈیننس 2019 چیلنج کردیاگیا

عدالت نے نیب ترمیمی آرڈیننس کے تناظر میں ریمارکس دیے کہ جس بیورو کریٹ کے پاس تمام اختیار تھا آپ نے اسے نئے قانون میں تحفظ فراہم کردیا، جب اصل اتھارٹی کو تحفظ مل گیا تو آپ عوامی نمائندے کو کیسے گرفتار کرسکتے ہیں؟

Advertisement

نیب پراسکیوٹر نے کہا  جن کے پاس اختیار ہے، وہ بھی ملزم ہے، نئے آرڈیننس پر جو صورتحال بنی، اس پر جواب کے لیے مہلت دے دیں۔

عدالت نے رہبر کمیٹی کے کنوینئر اکرم درانی کی چار نیب انکوائریز میں عبوری ضمانت میں 15 جنوری تک توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

خیال رہے کہ حکومت نے گزشتہ شب نیب ترمیمی آرڈیننس منظور کیا تھا جس کے تحت محکمانہ نقائص پر سرکاری ملازمین کے خلاف نیب کارروائی نہیں کرے گا، ایسے ملازمین کے خلاف کارروائی ہوگی جن کے خلاف نقائص سے فائدہ اٹھانے کے شواہد ہوں گے۔

سرکاری ملازم کی جائیداد کو عدالتی حکم نامے کے بغیر منجمد نہیں کیا جا سکے گا اور اگر تین ماہ میں نیب تحقیقات مکمل نہ ہوں تو گرفتار سرکاری ملازم ضمانت کا حقدار ہوگا۔

آرڈیننس کے مطابق سرکاری ملازم کے اثاثوں میں بے جا اضافے پر اختیارات کے ناجائز استعمال کی کارروائی ہو سکے گی اور نیب 50 کروڑ سے زائد کی کرپشن اور اسکینڈل پر کارروائی کر سکے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
Next Article
Exit mobile version