Advertisement

حکمران اپنے وعدے پورے نہیں کرتے، سراج الحق

حکمران

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے کہا ہے کہ حکمران جو وعدے کرتے ہیں ، وہ پورے نہیں ہوتے ۔

تفصیلات کے مطابق امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق نے اپنے ایک بیان میں حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے خو د کچھ کرنے کی بجائے پورا نظام آئی ایم ایف کے کلرکوں کے حوالے کردیاہے ۔

سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں ان کو ملنے والی تنخواہ میں گھر کا خرچہ بھی پورا نہیں ہورہا  اور ان کا یہ بیان وزیراعظم کی طرف سے شکست کا اعتراف ہے ۔

امیرجماعت اسلامی سینیٹرنے اپنے بیان میں یہ بھی کہا کہ معیشت کا بیڑا غرق کرنے والی معاشی ٹیم کو وزیراعظم سلام پیش کررہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ کسی ملک کے وزیراعظم خود بد حال ہوں تو عام آدمی کا کیا ہوگا ، وزیراعظم بتائیں کہ جس خاندان کے آٹھ دس افراد ہیں ، وہ کیسے گزار ا کرے گا۔

Advertisement

امیرجماعت اسلامی سینیٹرسراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم کا دو لاکھ میں گزار نہیں ہوتا تو پندرہ بیس ہزار روپے کمانے والے کا گزارہ  کیسے ہوسکتاہے۔

سراج الحق کا خطاب، حکمرانوں پر کڑی تنقید

واضح رہے اس سے قبل امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ حکمران کی بیساکھیاں ٹوٹنے والی ہیں کیونکہ ان کی تمام پالیسیاں فیل ہوگئی ہیں۔

 سراج الحق نے یہ بھی کہا تھا کہ وزیر قانون نہیں ، عمران خان کی پوری ٹیم نالائقوں کا ٹولہ ہے، ملکی تاریخ میں آئین اور اداروں کے ساتھ ایسے کھلواڑ کی مثال نہیں ملتی جو موجودہ حکومت کر رہی ہے۔

سراج الحق نے مزید کہا کہ حکومت کی نالائقی روز اول سے واضح تھی لیکن آج دن بھر کے واقعات نے ثابت کردیا ہے کہ یہ مہا نالائق ہیں۔

ینیٹرسراج الحق نے یہ بھی کہا کہ حکومت کے شہزادے مہنگائی کے توڑ کے لیے ٹماٹر کے بجائے دہی استعمال کرنے کا مشورہ دے رہے ہیں۔

Advertisement

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ اقتدار والے صرف اپنے کارخانوں شوگر ملوں اور بینک اکائونٹس میں اضافہ چاہتے ہیں لیکن جماعت اسلامی چاہتی ہے نوجوان اپنے والدین اور معاشرے کےلئے مفید شہری بن جائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پی ٹی اے اور میٹا کا مشترکہ قدم، پاکستان میں انسٹاگرام پر کم عمر صارفین کیلیے فیچر متعارف
سونے اور چاندی کی قیمتوں میں ایک بار پھر بڑا اضافہ ریکارڈ
شہرقائد میں ٹریفک کی خلاف ورزی؛ دوسرے روز بھی ڈھائی کروڑ سے زائد کے ای چالان
بنگلادیش کے وزیرخزانہ کا ایف ٹی او سیکرٹریٹ کا دورہ؛ ڈاکٹر آصف محمود جاہ کی قیادت کو خراجِ تحسین
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version