Advertisement

مریم اورنگزیب کا ہنرمند نوجوان پروگرام کے افتتاح پر ردعمل

سونامی

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا وزیراعظم کی جانب سے ہنرمند نوجوان پروگرام  کے افتتاح پر ردعمل ظاہر کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ عمران صاحب تقریروں سے روٹی، روزگار اور کاروبار نہیں ملتاہے۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب آپ کی تقریروں سے عوام کو روزگار نہیں ملے گا ، مہنگائی کی شرح کم نہیں ہو گی، آپ کی تقریروں سے عوام کو پچاس لاکھ گھر ایک کروڑ نوکری نہیں ملے گی اور نہ ہی آپ کی تقریر سے لوگ بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کے قابل نہیں ہوجائیں گے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ عمران صاحب آپ کی تقریروں سے عوام کو ہسپتال میں علاج نہیں ملے گا، وہ دوائی نہیں خرید سکتے اور نہ ہی انصاف تقریروں سے ملتا ہے۔

وزیراعظم نے ہنرمند جوان پاکستان پروگرام کا افتتاح کردیا

Advertisement

تنقید کرتے ہوئے ان کا مزید کہنا تھا کہ آپ اپنے دوستوں اور باجی کے لئے نیب ترمیمی آرڈیننس لائے اور سیاسی مخالفین سزائے موت کی چکیاں دی گئی اور صرف سولہ ماہ میں نواز شریف کا چلتا ہوا نوجوان پروگرام بند کیا، پھر سولہ ماہ بعد اُسی پروگرام پہ نئی تختی لگا دی۔

انہوں نے کہا کہ عمران صاحب نے لاکھوں نوجوانوں سے روزگار چھین کر انہیں مایوسی و ناامیدی کی دلدل میں پھینک دیا لیکن وزیراعظم نوازشریف کی سکیم کا نام بدلنے سے نوجوانوں کو روزگار نہیں ملے گا۔

مریم اورنگزیب کا اس موقع پر کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے ہر ماہ ہنرمند پروگرام کا افتتاح کرکے نیا ڈرامہ رچایا جاتا ہے، ڈراموں کی تبدیلی سے حقیقت نہیں بدلے گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے نوجوان ہنرمند پروگرام کا افتتاح کیا تھا۔

ہنرمند نوجوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سب بڑا اثاثہ ہیں لیکن ماضی میں ان کی تعلیم اور ہنر پر توجہ نہیں دی گئی۔

انہوں نے تقریب میں شریک نوجوانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے انھیں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوموں کی زندگی میں اچھے برے وقت آتے رہتے ہیں۔ برے وقت میں اپنی اصلاح کرنے کا موقع ملتا ہے، میں پاکستان کا روڈ میپ دیتا ہوں کہ ہمارا ملک کس طرف جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات
Advertisement
Next Article
Exit mobile version