امریکاایران کشیدگی، امریکی وزیر دفاع کا آرمی چیف کو ٹیلیفون

امریکا اور ایران کی حالیہ کشیدگی کے پیش نظر امریکی وزیر دفاع نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق امریکی وزیر دفاع ڈاکٹر مارک ٹی ایسپر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹیلیفون کرکے مشرق وسطیٰ میں سلامتی کی موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔
COAS received telephone call from US Secretary of Defence Mr Dr. Mark T. Esper. Both discussed ongoing security situation in the Middle East.The Secretary expressed that US doesn’t want to seek conflict, but will respond forcefully if necessary. (1/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
امریکی سکریٹری دفاع نے آرمی چیف کو بتایا کہ امریکا کوئی تنازعہ نہیں چاہتا ، لیکن ضرورت پڑنے پر پوری طاقت سے ردعمل دے گا۔
اس موقع پر آرمی چیف نے کہا کہ ہم نہیں چاہتے کہ صورتحال مزید خراب ہو لہذا ہم خطے میں امن لانے والے تمام اقدامات کی حمایت کریں گے۔
“We will continue to play our constructive part towards success of Afghan reconciliation process so that it doesn’t get derailed and region goes towards conflict resolution instead of new conflicts”, COAS.(3/3).
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) January 8, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام متعلقہ ممالک سے مطالبہ کرتے ہیں کہ سفارتی مفادات کی خاطر موجودہ کشیدگی پر بیان بازی سے گریز کیا جائے۔
آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم سب نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کرکے خطے میں امن کے قیام کے لئے بہت کام کیا ہے ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم افغان مصالحتی عمل کی کامیابی کے لیےاپنا تعمیری کردار ادا کرتے رہیں گے تاکہ خطہ نئے تنازعات میں گھرنے کے بجائے تنازعات کے حل کی طرف گامزن ہوجائے۔
دوسری جانب پاکستان نےمشرق وسطیٰ میں تنازعہ کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان نےسماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری پیغام میں بتایا کہ انہوں نے اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ٹاسک سونپ دیا ہے۔
انہوں نے وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایران، سعودی عرب اور امریکہ کا دورہ کرنے کی ہدایت کردی ہے جبکہ آرمی چیف متعلقہ عسکری قیادتوں سے رابطہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خا ن نے مزید کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا تاہم کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News