Advertisement

وزیر خارجہ کی امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی سے ملاقات

امریکی سینٹ

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی  واشنگٹن کیپیٹل ہل میں امریکی سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت سے اہم ملاقات ہوئی۔

امریکی سینٹ کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے چئیرمین، ری پبلکن سینیٹر،جم رسچ اور کمیٹی کے سینئر رکن ڈیموکریٹک سینیٹر باب میننڈز نے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کیپیٹل ہل آمد پر خیرمقدم کیا۔

دوران ملاقات، پاک امریکہ دوطرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال، افغان امن عمل اور مشرق وسطیٰ میں پیش آنے والے حالیہ واقعات کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ ء خیال کیا گیا جبکہ امریکی  سینٹ خارجہ تعلقات کمیٹی کی قیادت نے شاہ محمود قریشی کی رائے سے اتفاق کرتے ہوئے،  علاقائی محاذوں پر مشترکہ اہداف کے حصول کیلئے دو طرفہ تعاون کو آگے بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

وزیر خارجہ نے مقبوضہ جموں وکشمیر کے ظالمانہ محاصرے وبندشوں اور اس کے نتیجے میں خطے کی سلامتی کے لئے مضمرات سے امریکی سینٹ کے اراکین کو آگاہ کیا۔

پاکستان خطے میں امن چاہتا ہے، شاہ محمود قریشی

Advertisement

اس موقع پر امریکہ کی صدارت کے لئے سابق ری پبلکن امیدواراور سینٹ خارجہ تعلقات ذیلی کمیٹی برائے ایشیاء کے چئیرمین سینیٹر مٹ رامنی اور ذیلی کمیٹی کے سینئر رکن ڈیموکریٹک سینیٹر کرس مرفی بھی موجود تھے۔

وزیر خارجہ نے خطے میں قیام امن کے لئے امریکہ کے ساتھ مل کر مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے کے عزم کا اظہارکیا اور کہا کہ پاک- امریکہ تعلقات کی تاریخ دونوں ممالک کے مل کر کام کرنے کی قدر و اہمیت کی شاہد ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی ایشیاء میں امن واستحکام اس وقت تک ممکن نہیں ہوگا جب تک تنازعہ ء کشمیر، عالمی قوانین اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل نہیں ہو جاتا

وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی  نے مزید کہا کہ مشرق وسطی میں کشیدگی کو ختم کرنے کے لئے پاکستان کے کردار کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہاکہ ”پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ہم امن کے فروغ اور اس میں سہولت کاری کے لئے جوبھی ممکن ہوسکا، کریں گے۔“

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
پاک بھارت جنگ کے دوران سات نئے طیارے گرائے گئے، ٹرمپ
صحیح سمت کیلیے مساوی تعاون ناگزیر ہے، شہباز شریف کا ریاض میں کانفرنس سے خطاب
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کی ملاقات، پاک سعودی اقتصادی تعاون کے نئے فریم ورک پر اتفاق
وزیراعظم آزاد کشمیر کو مستعفی ہونے کا پیغام، پیپلز پارٹی نے آج کی مہلت دے دی
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
Advertisement
Next Article
Exit mobile version