Advertisement

آئی جی سندھ کو ہٹانے کا تنازع، سندھ حکومت اور پی ٹی آئی آمنے سامنے

پی ٹی آئی

تحریک انصاف نے آئی جی سندھ کا تبادلہ رکوانے کیلئے عدالت سے رجوع کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی ہنگامی پریس کانفرنس وزیراعلی ہاؤس کے پاس ہوئی، جس میں پی ٹی آئی نے آئی جی سندھ کو ہٹانے  سے متعلق اپنا موقف سامنے رکھتے ہوئے کہا ہے کہ جب کوئی کام آئیں قانون کے مطابق نہیں ہوگی تو جس عمل کا جواز نہیں تو وہ نہیں ہونا چاہیئے۔

اپوزیشن لیڈر فردوس شمیم نقوی کہتے ہیں ڈاکٹر کلیم امام کا تبادلہ کسی صورت نہیں ہونے دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت کے دروازے سب کے لئے کھلے ہیں ہمارے اور کلیم امام کے پاس وہ بھی عدالت جاسکتے ہیں اور گورنر کا جواب گورنر دے سکتے ہیں۔

سندھ کابینہ نے آئی جی سندھ کلیم امام کو ہٹانے کی منظوری دے دی

Advertisement

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پہلے تو ان غلام افسران سے بھی پوچھ لیں کہ ہر بات پر طلب اور استعمال ہوتے ہیں۔

فردوس شمیم کا کہنا تھا کہ ہمارا رشتہ وفاق سے اس پارٹی کی کی بناء پر ہے وہ تحریک انصاف ہے، سندھ کے حالات اچھے نہیں وزیر اعظم کو اپیل کریں گے کہ تیس سال سے رینجرز تعینات ہے اور رینجرز ہٹ گئی تو الامین کیا ہوگا سب سمجھتے ہیں۔

واضح رہےے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اور گورنر سندھ کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا تھا۔

رابطے میں آئی جی سندھ کےمعاملے پر مشاورت بھی کی گئی جبکہ عمران خان نے عمران اسماعیل کو اس موضوع پر تمام پارٹیوں سے مشاورت کا ٹاسک بھی دیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم اور عمران اسماعیل کی مشاورت میں حکومتی اتحادیوں اور آئی جی سندھ تبدیلی کا معاملہ بھی زیر غور رہا ہے۔

اس سے قبل وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد آی جی سندھ کے متعلق پریس کانفرنس کرتے ہوئے کلیم امام پر الزامات کی بوچھار کردی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایف بی آر کا کریڈٹ کارڈ ہولڈرز کے خلاف گھیرا تنگ کرنے کا فیصلہ
خضدار؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 14 سے زائد دہشت گرد ہلاک، درجنوں زخمی
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version