Advertisement

وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافہ نہیں ہو رہا

وزیراعظم کی تنخواہ

ترجمان وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر کی تردید کردی۔

تفصیلا ت کے مطابق ترجمان وزیر اعظم آفس نے وزیراعظم کی تنخواہ میں اضافے کی خبر کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب وزیر اعظم نہ صرف ہر ممکنہ طریقے سے حکومت کے اخراجات میں کمی لانے کی مہم چلا رہے ہیں اور جس کا آغاز انہوں نے اپنی ذات سے کیا ایسی بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی تشہیر نہایت افسوس ناک ہے۔

پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہرگز برداشت نہیں کرے گے، وزیراعظم

ترجمان نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر کابینہ کے حالیہ اجلاس میں صدر اور وزیر اعظم کی تنخواہوں اور مراعات میں ترمیم کرتے ہوئے یہ فیصلہ کیا گیا کہ اب صدر اور وزیر اعظم کے لیے صرف ایک رہائشگاہ کو کیمپ آفس کا درجہ دیا جا سکے گا۔

ترجمان وزیر اعظم آفس  نے مزید کہا کہ کابینہ کے اجلاس میں وزیر اعظم نے واضح ہدایت کی کہ ماضی کی روش کی بجائے کیمپ آفسز میں ہونے والے اخراجات کی بھی ایک حد مقرر کی جائے جبکہ وزیر اعظم نے کہا کہ سربراہان حکومت پر اٹھنے والے اخراجات عوام کی خون پسینے کی کمائی سے پورے کیے جاتے ہیں لہذا کوشش کی جائے کہ یہ اخراجات کم سے کم ہوں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version