Advertisement

شاہ محمود قریشی کا بحرین کے ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ

بحرین کے ہم منصب

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا  بحرین کے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔

  اس موقع پر ایران،امریکہ کشیدگی اور خطے میں امن و امان کی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا گیا  جبکہ دونوں وزرائے خارجہ کا  خطے میں قیام امن کیلئے مشترکہ کاوشیں بروئے کار لانے پر اتفاق کیا ۔

بحرین کے ہم منصب سے  ٹیلیفونک رابطے میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مشرق وسطی میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر قابو نہ پایا گیا تو اس  کے منفی اثرات پورے خطے پر مرتب ہونگے۔

بحرین کے ہم منصب شیخ خالد بن احمد بن محمد الخلیفہ نے خطے میں کشیدگی کو کم کروانے اور قیام امن کیلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

ایران امریکہ کشیدگی، وزیرخارجہ کا ‏عراقی ہم منصب کو ٹیلیفون

Advertisement

خیال رہے کہ 3 جنوری 2020 کو ایران کے اہم ترین کمانڈر میجر جنرل قاسم سلیمانی کی گاڑی کو عراق کے دارالحکومت بغداد کے ائیرپورٹ کے قریب امریکی صدر کے حکم پر نشانہ بنایا گیا اور ان کی گاڑی پر ڈرون کے ذریعے راکٹ فائر کیے گئے جس میں قاسم سلیمانی جاں بحق ہوگئے۔

ایران نے جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینے کا اعلان کرتے ہوئے تاریخی شہر قم کی جمکران مسجد میں انتقام کی علامت والا سرخ پرچم بھی لہرا دیا تھا۔

جنرل سلیمانی کے قتل پر ایران نے امریکا پر جوابی وار کر دیا، ایران نے عراق میں دو امریکی فوجی اڈوں پر راکٹوں سے حملہ کر کے امریکی فوج کا بھاری جانی و مالی نقصان ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔

تاہم امریکی صدر نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں ’سب اچھا ہے‘ کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ جلد ہی اس پر اپنا بیان جری کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ایسا سندھ چاہتے ہیں جہاں باصلاحیت خواتین اور مردوں کو مالی وسائل حاصل ہوں، مراد علی شاہ
آگ اور پانی کا کھیل مزید نہیں چل سکتا، اب ٹھوس فیصلے کرنے کا وقت آگیا، وزیر اعظم کا دوٹوک موقف
اب بہت ہوگیا، افغانستان سے دہشتگردوں کی واپسی کی گارنٹی نہ ملنے پر کارروائی ہوگی، خواجہ آصف
2023 بریک ڈاؤن، کے الیکٹرک کی غفلت ثابت، نیپرا نے جرمانہ عائد کر دیا
الیکٹرک گاڑیوں کی جانب تاریخی قدم، وفاقی کابینہ نے NEV پالیسی منظور کر لی
ہم پرامن احتجاج کے حق میں ہیں، قانون شکنی ہرگز برداشت نہیں، طلال چوہدری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version