Advertisement

کے ایم سی 297 دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کرے گی

کے ایم سی 297 دکانداروں کو متبادل جگہ فراہم کرے گی

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی دیگر اداروں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف کارروائیاں زور و شور سے جاری ہیں۔

کراچی میٹرو پولیٹن کارپوریشن 297 افراد کو متبادل دکانیں فراہم کرے گی، جن کی دکانیں لائٹ ہاؤس میں ‘انسداد تجاوزات ‘آپریشن کے دوران منہدم کردی گئیں تھی۔

بدھ کے روز کے ایم سی پرانی بلڈنگ   میں بیلٹینگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

بیلٹنگ تقریب کی صدارت کرنے والے میئر وسیم اختر نے کہا کہ یہ کارروائی سپریم کورٹ کے حکم پر کی جارہی ہے ، انہوں نے مزید کہا کہ کے ایم سی متاثرہ افراد کو متبادل جگہ مہیا کرنے کی پوری کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے ایم سی کی جانب سے لیاری میں ٹھٹھہ بس اسٹاپ ٹرمینل کے قریب کل 569 دکانیں تعمیر کی جارہی ہیں ، انہوں نے مزید کہا کہ متاثرین کو 272 متبادل دکانیں فراہم کی جائیں گی۔

Advertisement

یہاں تک کہ انہوں نے پی ایس پی کے بانی مصطفی ٰ کمال کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایا کہ سابق میئر اپنے دور میں چین کاٹنے اور بدعنوانیوں میں ملوث تھے۔انہوں نے سوال کیا کہ مصطفی   کمال نے اپنے دور حکومت میں 29 ارب روپے کے فنڈز کیسے خرچ کیے

واضح  رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی (کے ایم سی) اور دیگر اداروں نے لائٹ ہاؤس اور آرام باغ کے علاقوں میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے تقریباً 800 دکانیں مسمار کردیں تھی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version