Advertisement

وفاقی وزیرِ برائے داخلہ کا برطانوی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو

فرانس کے سفیر

برطانوی خبر رساں ایجنسی سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ برائے داخلہ اعجاز احمد شاہ کا کہنا تھا کہ ’وہ پاکستانی شہری ہیں انھوں نے ملک کا قانون توڑا ہے۔ اسی لیے ان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ جہاں تک پختونوں کی بات ہے، پختون اس حکومت کے ساتھ ہیں۔‘

برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے وزیرِ برائے داخلہ نے کہا کہ کوئی ملک کا قانون توڑے گا تو انہیں گرفتار کیا جائےگا،کسی نے قانون توڑا ہے تبھی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

گذشتہ دو روز سے پی ٹی ایم کے رہنما منظور پشتین کی گرفتاری اور ان کی گرفتاری کے خلاف احتجاج کے نتیجے میں پی ٹی ایم کے رہنماؤں کی گرفتاریاں زیرِ بحث ہیں۔ منظور پشتین کو پشاور کے علاقے تہکال سے ملک کے خلاف تقریریں کرنے کے الزام میں اپنی تحریک کے دیگر ساتھیوں سمیت گرفتار کیا گیا۔ منظور پشتین کی گرفتاری کی یہ ایف آئی آر ڈیرہ اسماعیل خان میں درج کی گئی ہے۔

اس بارے میں اعجاز شاہ نے کہا کہ ’اگر آپ ملک کا قانون توڑیں گے، تو آپ کو گرفتار کیا جائے گا۔ انھوں نے ملک کا قانون توڑا ہوگا تبھی اُن کو گرفتار کیا گیا ہے۔

اعجاز احمد شاہ کی برٹش ایر ویز کے چار رکنی وفد سے ملاقات

Advertisement

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کامؤقف ہےکسی مسئلےکا حل چاہتے ہیں تو میز پر آئیں، جنگ یا لڑائی سے کوئی چیز حل نہیں ہوتی، ہماری جماعت میں پختونوں کی دو تہائی اکثریت ہے اور وزیر اعظم پشتونوں اور قبائلی علاقوں میں اپنے ضلع سے زیادہ مشہور ہیں، عمران خان نے قبائلی علاقوں کا ضم کیا اور پشتونوں کو قومی دھارے میں شامل کیا، ایسا کوئی سیاسی رہنما پہلے نہیں کر سکا۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ اگر آپ کسی کو قتل کریں اور مجھ سے آ کربات کریں تو کیا میں آپ کو نہ پکڑوں؟ بات کرنےوالےمصروف ہیں اور قانون سازوں کواپنا کام کرنا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں ریاست مخالف گفتگو کرنے والوں کو پکڑا گیا، وہ ملک کے اداروں کے خلاف غلط الفاظ استعمال کر رہے تھے، احتجاج کے مہذب طریقے موجود ہیں لیکن وہ غلط طریقے سے احتجاج کر رہے تھے۔

اس سے قبل وفاقی وزیر داخلہ اعجاز احمد شاہ کی برٹش ایر ویز کے چار رکنی وفد سے ملاقات ہوئی ہے۔

برطانوی وفد نے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کے اقدامات اور تعاون کے شکر گزار ہیں کیونکہ گزشتہ 7 ماہ میں کسی قسم کی دقت کا سامنہ نہیں ہوا اور امید بھی ظاہر کیا ہے کہ آنے والے وقت میں بھی تعاون برقرار رہے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version