Advertisement

پاکستان اور بحرین دفاعی تعاون بڑہانے پرمتفق

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہدانورخان کی بحرین کے فرمانروا سے ملاقات

فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل مجاہدانورخان نے بحرین کے فرمانروااحمدبن عیسیٰ الخلیفہ سے بحرین میں ملاقات کی۔

ملاقات میں شاہ حمد نے پاکستان اوربحرین کے درمیان برادرانہ تعلقات اور دوطرفہ تعاون پر اطمینان کااظہارکیا۔

 انہوں نے دفاع اورخصوصاً فضائیہ کے شعبے میں پاکستان کے ساتھ تعاون کومزید بڑھانے میں بحرین کی دلچسپی کا اظہارکیا۔

اس سے پہلے فضائیہ کے سربراہ نے جنرل شیخ محمدعیسیٰ بن سلمان الخلیفہ، نیشنل گارڈ کے کمانڈر اور بحرین کی دفاعی فورس کے چیف آف سٹاف جنرل  بن سقرالنعیمی سے بھی ملاقات کی۔

فضائیہ کے سربراہ نے بحرین کی شاہی فضائیہ کے کمانڈرمیجرجنرل شیخ حمدبن عبداللہ الخلیفہ سے بھی ملاقات کی۔ فضائیہ کے سربراہ نے فوجی تربیت اورہوابازی کے شعبے میں بحرین کی فضائیہ کو تعاون کی پیشکش کی۔

Advertisement

دونوں شخصیات نے دونوں ملکوں کی فضائیہ کے درمیان موجودہ دوستانہ تعلقات کومزید فروغ دینے کا عادہ کیا۔

واضح رہے کہ  16 دسمبر کو پاکستانی وزیر اعظم عمران خان نے بحرین کے قومی دن میں شاہ حماد کی دعوت پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی تھی جس میں شاہ حماد نے وزیر اعظم خان کو بحرین کی اعلی ترین شہری شناخت سے بھی نوازا گیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
طوفان شکتی کی شدت میں مزید اضافہ، کراچی سے 390 کلومیٹر دور، سمندر میں طغیانی کا امکان
ن لیگ، پیپلزپارٹی کے تحفظات دور کرنے میں تاحال ناکام
پی آئی اے نے برطانوی آپریشن کا باضابطہ اعلان کردیا
پاکستان ہمیشہ سے فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑا رہا ہے اور ہمیشہ ان کا ساتھ دیتا رہے گا، وزیرِ اعظم
ڈی جی آئی ایس پی آر کا کنیرڈ کالج فار وومین یونیورسٹی کا دورہ، اساتذہ اور طالبات سے خصوصی گفتگو
آزاد کشمیر میں حکومت اور عوامی ایکشن کمیٹی کے مذاکرات کامیاب، تاریخی معاہدہ طے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version