Advertisement

ہم ملکی مفاد میں اپوزیشن کی تجاویز کو ویلکم کرینگے، فردوس عاشق اعوان

مفاد

فردوس عاشق اعوان کی میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ سیاسی محاذ پر سیاسی انداز میں گفتگو جمہوریت کا حسن ہے لیکن جہاں ہم غلطی کریں تو اپوزیشن نشاندہی کرے اور ہم ملکی مفاد میں اپوزیشن کی تجاویز کو ویلکم کرینگے۔

سینیٹ سے بلز کی منظوری کے بعد وزیرِاعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان، سینیٹر شبلی فراز اور سینیٹر فیصل جاوید نے میڈیا سے مشترکا گفتگو کی۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمنٹ میں قانون سازی کسی ایک شخص کے لیے نہیں تھی بلکہ سپریم کورٹ کی ہدایات اور حکم کی روشنی میں قانون سازی کی گئی، سپریم کورٹ کی گائیڈ لائنز کو عملی جامہ پہنا کر قانونی سقم دور کردیا گیا لیکن پاکستان کے مفاد میں ہم سب ملکر فیصلے کرینگے۔

معاون خصوصی ڈکٹر فعدوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ آج پارلیمنٹ اور میڈیا مبارکباد کے مستحق ہیں کیونکہ آج جمہوری عمل مکمل ہوا ہے۔

آرمی ایکٹ ترمیمی بل سینیٹ سےکثرت رائے سے منظور

Advertisement

انکا کہنا تھا کہ آج پارلیمنٹ نے پاکستان کے اصل چہرہ کو اجاگر کیا ہے کیونکہ ملک کے مفاد میں تمام سیاسی جماعتوں نے پختگی ہے ساتھ قانون سازی کی جبکہ خطے کی صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے تمام سیاسی جماعتوں نے پاکستان کے دفاع کو مضبوط کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں جب بھی چیلنج آتا ہے تو سب یکجا ہوکر ملک دشمنوں کو جواب دیا جاتا ہے اور باقی ایشوز پر بھی مفاہمت کے ساتھ آگے بڑھیں گے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا کہ چند جماعتوں کے علاوہ سب نے قانون منظور کیا، قانونی سقم پارلیمنٹ نے دور کردیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ دیگر بلوں پر بھی تعاون کیا جائے گا، ملک کو درپیش مشکلات کا حل پارلیمنٹ میں ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے یہ بھی کہا کہ سروسز ترمیمی ایکٹ بلڈوز کرنے کی بات درست نہیں، کمیٹی نے متفقہ طور پر بل منظور کیا۔

فیصل جاوید نے کہا کہ سینیٹ سے کثرتِ رائے سے سروسز ترمیمی ایکٹ پاس ہونا اصل کامیابی ہے، امید ہے حزب اختلاف آگے بھی تعمیری اپوزیشن کرتی رہے گی۔

Advertisement

ان کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی قومی مفاد کی قانون سازی تھی، حکومت کی اصل کامیابی آج ہوگئی، 2020ء کا بہت اچھا آغاز ہوا ہے، آگے مل کر قانون سازی کرنی ہے۔

پی ٹی آئی سینیٹر نے مزید کہا کہ زینب الرٹ بل کافی موخر ہوا، امید ہے اب کمیٹی سے پاس ہوجائےگا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
یمن کے قریب بحری جہاز پر ڈرون حملہ ، 24 پاکستانی پھنس گئے ، زندگیوں کو شدید خطرہ لاحق
ملک میں تیل و گیس کی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے اچھی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئی تاریخ رقم، ایک دن میں تین نفسیاتی حدیں عبور
نیب نے ایس بی سی اے سے کراچی میں بغیر منظوری کام کرنے والے شادی ہالز کی فہرست مانگ لی
پاکستان پیپلزپارٹی کا حکومتوں، بیوروکریسی اور سیاست دانوں کو اخراجات کم کرنے کا مشورہ
وزیراعظم کا پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی تاریخی سطح عبور کرنے پر اظہار مسرت
Advertisement
Next Article
Exit mobile version