نیب کا آصف زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر

نیب نے جعلی اکاؤنٹس کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری کے خلاف تیسرا ریفرنس دائر کردیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب نے جعلی اکاؤنٹس معاملے کے ہریش اینڈ کمپنی کیس میں ضمنی ریفرنس دائر کردیا، جس میں سابق صدر آصف علی زرداری سمیت 15 ملزمان کو نامزد کیا گیا ہے۔
جعلی اکاؤنٹس معاملے میں آصف زرداری کے خلاف یہ تیسرا ریفرنس ہے۔
ریفرنس میں نیب کا موقف ہے کہ ہریش اینڈ کمپنی آصف زرداری کی کمپنی پارک لین اسٹیٹ کی فرنٹ کمپنی ہے، ہریش اینڈ کمپنی نے سندھ حکومت سے غیرقانونی ٹھیکہ لیا، کاغذات میں منصوبہ مکمل کیا گیا جب کہ موقع پرکوئی کام ہی نہیں ہوا، ہریش اینڈ کمپنی کے ٹھیکے کی رقم نوڈیرو ہاؤس کے اخراجات پر خرچ ہوئی۔
آصف زرداری، فریال تالپورپر22جنوری کوفردجرم عائدہوگی
دوسری جانب چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں اہم ریفرنسز کی منظوری دی گئی ہے۔
نیب اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری، نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف بدعنوانی کے ریفرنس کی منظوری دے دی گئی۔
ملزمان پر توشہ خانہ سے تحائف کی گاڑِیاں اونے پونے داموں تقیسم کرنے کا الزام عائد تھا۔
توشہ خانہ کی گاڑیوں کے بارے میں نوازشریف اور یوسف رضا گیلانی سے پوچھ گچھ کی جاچکی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News