وزیراعظم عمران خان کی وزیرخارجہ ، آرمی چیف کو مشرق وسطیٰ تنازعے میں کردار ادا کرنے کی ہدایت

پاکستان نے مشرق وسطیٰ میں تنازعہ کے حل کے لیے کردار ادا کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اس حوالے سے متعلقہ ممالک سے وزارتِ خارجہ اور عسکری حکام کی سطح پر رابطے کیے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں وزیر خارجہ کو فوری طور پر ایران، سعودی عرب اور امریکا کا دورہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔
I have asked FM Qureshi to visit Iran, KSA & USA to meet with respective foreign ministers, Secretary of State; & COAS Gen Bajwa to contact relevant military leaders to convey a clear message: Pakistan is ready to play it's role for peace but it can never again be part of any war
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) January 8, 2020
اپنے ٹویٹرپیغام میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر خارجہ اور آرمی چیف کو متعلقہ ممالک سے رابطے کا ٹاسک سونپ دیا ہے، شاہ محمود قریشی ان ممالک کے وزرائے خارجہ سے ملاقاتیں کریں گے۔
وزیراعظم نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ متعلقہ عسکری قیادتوں سے رابطہ کریں گے۔
وزیراعظم عمران خا ن نے یہ بھی کہا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے کردار ادا کرے گا تاہم اب کسی بھی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔
یاد رہے کہ ایران نے عراق میں دوامریکی فضائی اڈوں پر ایک درجن سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا تھا۔
غیرملکی خبررساں اداروں کے مطابق ایران کی جانب سے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر12 سے زائد زمین سے زمین پرمارکرنے والے ایرانی میزائل داغے گئے جس میں ایران نے 80افراد کی ہلاکت کا دعویٰ کیا ہے۔
پاکستان کی خواہش ہےخطے میں جنگ نہ چھڑے
خیال رہے امریکی محکمہ دفاع پینٹا گون نے بھی عراق میں امریکی فوج کے اڈے پرحملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ایران نے عراق میں 2 فوجی اڈوں پر ایک درجن سے زائد میزائل داغے گئے۔
ایرانی سرکاری ٹی وی کے مطابق پاسداران انقلاب نے امریکا کودوبارہ جارحیت پرشدید ردعمل کی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنرل قاسم کی ہلاکت پرجوابی کارروائی ہے، اس حملے کا نام ’آپریشن سلیمانی‘ رکھا گیا ہے، ملٹری بیس پرکامیاب حملہ کیا گیا ہے اور امریکا نے حملے کا جواب دیا توتباہ کن ردعمل دیں گے۔
فرانسیسی میڈیا کے مطابق پاسداران انقلاب نے اسرائیل پرحملے کی بھی دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ امریکی جارحیت میں معاون ممالک کوبھی نشانہ بنایا جائے گا۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عراق میں ملٹری بیس پرحملے سے آگاہ ہیں، صدرٹرمپ کوعراق میں راکٹ حملےکا بتادیا گیا اورامریکا صورتحال پرگہری نظررکھے ہوئے ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News