Advertisement

قوموں کی تعمیر و ترقی میں اسکاؤٹس اہم کردار ادا کرتے ہیں : صدرمملکت

صدر مملکت ڈ اکٹرعارف علوی کا کہنا ہے کہ اسکاؤٹس کسی بھی معاشرے کا سب سے مضبوط اور باخبر طبقہ ہوتے ہیں اور قومی شعور کی بیداری میں ان کا اہم کردار ہوتا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق صدرمملکت نے آ ج اسلام آباد میں چیف اسکاؤٹ کی حیثیت سے حلف اٹھایا ، حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اسکاوٹس کو خصوصاً دیہی علاقوں میں حکومت کے اقدامات میں تعاون کرنا چاہیے۔

صدر نے معاشرے میں اسکاؤٹس کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اسکاوٗٹس وہ طبقہ ہے جو معاشرے کو تعلیم، صحت و صفائی، کرپشن اور جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے تیار کرسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت تعلیمی شعبے میں اصلاحات لانے اور سکول نہ آنے والے بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کےلئےکوشاں ہیں، ایک تربیت یافتہ اسکاؤٹ اس معاملے میں بے پناہ کام کرسکتا ہے۔

عالمی حدت کے مسئلے کےبارے میں صدر نے کہا کہ اسکاوٹس کو اس مسئلے سے نمٹنے کےلئے شجرکاری مہموں میں سرگرمی سے حصہ لینا چاہیے۔

Advertisement

ڈاکٹر عارف علوی نےکہا کہ اسکاوٹس کو ابتدائی طبی امداد کی بھی تربیت دی جانی چاہیے تاکہ وہ مشکل حالات میں معاشرے میں بھرپور کردار ادا کرسکیں۔

صدر نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت کی جانب سے پاکستان کےلئے کشیدہ صورتحال اور مسائل پیدا کئے جارہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا قوم نے غربت اور جہالت سمیت کثیر الجہتی چیلنجوں سے نمٹنے کےلئے خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Next Article
Exit mobile version