Advertisement

ہمیں پاک فوج سے محبت ہے، سراج الحق

فلسطینی

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق  نے کہا ہے کہ ہمیں پاک فوج سے محبت ہے پاک فوج قوم کا سرمایہ ہے انکی قدر کو سمجھتے ہیں۔

تفصیلات  کے مطابق امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے  پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قانون سازی میں جلدبازی کرنا ملک و قوم کے مفاد میں نہیں، ہرقانون میں ذات اور پارٹی مفادت کی بجائے عوام اور ملک کے مفاد کو ترجیح دینی چاہیے۔

اپنے بیان میں امیر جماعت اسلامی سینٹر  نے کہا کہ حکومت بل لا رہی ہے ایوان میں اہم کام قانون سازی ہے جس کے بحث کی ضرورت ہے۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق  نے مزید  کہا کہ   جماعت اسلامی جمہوری جماعت ہے ،تمام امور میں اپنی جماعت میں مشاورت کرتے ہیں اور ہم نے طے کیا ہے کہ ہم وفاقی حکومت کے اس بل کی حمایت نہیں کریں گے۔

جماعت اسلامی ایک پاکستان اور خوشحال پاکستان بنائے گی ، سراج الحق

Advertisement

واضح رہے اسے قبل امیر جماعت اسلامی سینٹر سراج الحق نے منصورہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پندرہ ماہ ناکامی کے ہیں، حکومت عوامی توقعات پر پورا نہیں اتری۔

 سراج الحق نے کہا تھا کہ نئے سال کے آغاز میں بھی پٹرول, سبزی اور دیگر اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ کر رہی ہے کاش حکومت مہنگائی کی بجائے روپے کی قدر میں اضافہ کرتی۔

امیر جماعت اسلامی سینٹر نے یہ بھی کہا تھا کہ کراچی میں بجلی نہیں ہے نیب آرڈیننس میں ترمیم کی جارہی ہے، لوگ مر رہے ہیں مگر حکومت کہتی ہے گھبرانا نہیں ہے جبکہ حکومت نے کہا ہم این آر او نہیں دیں گے مگر مسلسل این آر او دئیے جارہے ہیں۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ آپ پرانا پاکستان ہی واپس کردیں نیا پاکستان سب نے چکھ لیا، پچاس لاکھ لوگوں کو گھر دینے کی بات ہوئی مگر لوگ تو گھروں سے ہی محروم ہوگئے۔

امیر جماعت اسلامی سینٹرکا یہ بھی کہنا تھا کہ اس حکومت میں ایک وی آئی پی کلاس ہے جس کے وارے نیارے ہیں، آج پشاور کے ایک بی آر ٹی پر سالوں گزر گئے کام مکمل نہیں ہورہا جبکہ خود حکومت کو لانے والے بھی پریشان ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
پاکستان کا خلائی مشن ایک نئے دور میں داخل، ہائپرسپیکٹرل سیٹلائٹ لانچنگ کی تاریخ مقرر
صدرمملکت سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات، اندرونی و بیرونی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال
خیبرپختونخوا کے نو منتخب وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا
کراچی میں 4 دہائیوں سے قائم افغان بستی کے مسمار کا آپریشن جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version