سربراہ پاک فضائیہ کی بحرین کے فرمانروا سے ملاقات، ترجمان پاک فضائیہ

پاک فضائیہ کے سربراہ مجاہد انور خان کی بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے بحرین کے ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹرز میں ملاقات کی ہے۔
ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق ائیر چیف مجاہد انور خان نے پاکستانی حکومت اور عوام کے جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا ہے۔
ترجمان کا کہنا ہے کہ شاہ حمد بن عیسٰی نے دونوں ممالک کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کی موجودہ صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔
بعد ازاں ائیر چیف مجاہد انور خان نے میجر جنرل شیخ حماد بن عبداللہ الخلیفہ، کمانڈر رائل بحرین ائیر فورس سے ملاقات کی ہے جس مین ائیر چیف مجاہد انور خان نے رائل بحرین فضائیہ کو فوجی تربیت اور ہوابازی کے شعبہ جات میں تعاون کی پیش کش کی۔
میانوالی کے قریب پاک فضائیہ کا طیارہ گرکر تباہ
رائل بحرین فضائیہ کے کمانڈر نے پاک فضائیہ کی اعلیٰ پیشہ ورانہ مہارت کی تعریف کی ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ سال نومبر میں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے پاک فضائیہ کے سربراہ سے ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آبادمیں ملاقات کی، پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی تھی ۔
دونوں نے پیشہ وارانہ دلچسپی کے امور پر گفتگو کی اور دونوں فضائی افواج کے درمیان موجود باہمی تعاون پر اطمینان کا اظہار کیا گیا تھا۔
سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے دو طرفہ پیشہ وارانہ تعلقات کو نئی جہت دینے پر اتفاق کیا تھا، ائیر چیف مارشل مجاہد انور خان نے سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کو تکنیکی تربیت اور پیشہ وارانہ مہارت کے شعبوں میں مکمل تعاون کا یقین دلایا۔قبل ازیں سری لنکن چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی ائیر ہیڈ کوارٹرز آمد پر پاک فضائیہ کے ایک چاق وچوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔
معزز مہمان نے پاک فضائیہ کے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کے لیے ائیر ہیڈ کوارٹرز میں یاد گارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News