Advertisement

کشمیری عوام کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جان نچھاور کرنے کو تیار ہے ، پرویز الٰہی

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کے لیے پاکستان کا بچہ بچہ جان نچھاور کرنے کو تیار ہے ، کشمیریوں کی سفارتی اور اخلاقی مدد ہر سطح پر جاری رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق کشمیر کمیٹی پنجاب کے زیر اہتمام کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے شروع کی گئی آن لائن دس لاکھ دستخط مہم کے لئے سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے دستخط کردیے۔

چیئرمین کشمیر کمیٹی پنجاب و صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت بھی اس موقع پر موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ اس مہم میں اب تک پونے دولاکھ افراد نے آن لائن دستخط کیے ہیں جبکہ ڈپٹی سپیکرسردار دوست محمد مزاری، وزیر ماحولیات رضوان احمد اور دیگر اراکین اسمبلی نے بھی آن لائن دستخط کیے۔

 چوہدری پرویز الٰہی  نے کہا کہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہونے والے بھارتی مظالم کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ پوری پاکستانی قوم اور ساری سیاسی جماعتیں کشمیری بھائیوں کی حمایت میں متحد ہیں۔

Advertisement

سپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی  نے مزید کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبوں کو کشمیریوں کی حمایت میں شامل کرنا خوش آئند امر ہے، تمام اراکین صوبائی اسمبلی بلا تفریق آن لائن دستخط کر کے کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کریں۔

 اس موقع پر صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت نے  کہا کہ پنجاب کے تمام عوام کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے آن لائن ملین سگنیچر مہم کو کامیاب بنائیں۔

راجہ محمد بشارت نے مزید کہا کہ کشمیر کمیٹی پنجاب 5 فروری کو بھر پور طریقے سے یوم یکجہتی کشمیر منائے گی جبکہ صوبے بھر میں کشمیریوں کی حمایت میں ریلیاں اور دیگر پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گلیوں اورسڑکوں پر بھارتی فوج کا گشت، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، اسپتالوں میں ڈاکٹرز کا پہنچنا دشوار ہوگیا، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
فتنہ الخوارج دین کے دشمن، پولیس ٹریننگ سینٹر حملے کے دوران امام مسجد شہید
علی امین گنڈاپور کا تحریری استعفیٰ گورنر ہاؤس کو موصول
مستعفی وزیر اعلیٰ علی امین گنڈاپور کے خلاف عدم اعتماد کا معاملہ موخر
جامشورو پولیس سے مقابلے میں ہلاک ڈاکوؤں کی شناخت ہوگئی، 2 کا تعلق پنجاب سے نکلا
کراچی: 9 ماہ 10 روز میں ٹریفک حادثات میں 665 افراد جاں بحق، 10 ہزار سے زائد زخمی
ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پر عزم ہیں، وزیراعظم
Advertisement
Next Article
Exit mobile version