Advertisement

شہریار آفریدی نے قرآن پاک اٹھا کر رانا ثنا اللہ کو لاجواب کردیا

شہریار آفریدی

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما  رانا ثناء اللہ کا چیلنج پورا کرتے ہوئے قرآن پاک اٹھا کراپنی  بات دہرادی ۔

تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثناء اللہ نے وزیر مملکت برائے داخلہ کو قومی اسمبلی میں چیلنج دیتے ہوئے کہا کہ شہریار آفریدی قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ اللہ کو حاضر ناظر جان کر قسم اٹھاتا ہوں کہ آج تک 25 سالہ سیاسی کیریئر میں کسی منشیات فروش سے تعلق یا اس کی سفارش نہیں کی، اگر کبھی غلطی سے بھی ایسا ہوا ہو تو اللہ کا قہر و غضب مجھ پر نازل ہو۔

مسلم لیگ (ن) کے رہنما نے کہا کہ شہریار آفریدی بھی میرے مقدمے سے متعلق سب حقائق جانتے ہیں لیکن ادھر ادھر کی ہانک رہے ہیں، ان سے کہتا ہوں کہ قسم کھائیں اور قرآن پر ہاتھ رکھ کر مجھ پر لگائے گئے الزامات دہرائیں۔

موجودہ حکومت سے کوئی مطمئن نہیں، رانا ثناءاللہ

Advertisement

وزیر مملکت برائے داخلہ شہریار آفریدی نے قومی اسمبلی میں مسلم لیگ (ن) کے رہنما کا چیلنج پورا کرتے ہوئے کہا کہ میں قران مجید کو حاضر ناظر کہہ کر کہتا ہوں کہ رانا ثناءاللہ کے خلاف نہ میں نے اور نہ وزیراعظم نے کوئی سازش کی۔

رانا ثناء اللہ کا چیلنج پورا کرنے کے بعد مولانا صلاح الدین ایوبی نے شہریار آفریدی سے قرآن پاک واپس لے لیا تاہم اسپیکر نے شہریار آفریدی اور رانا ثناء اللہ کو گفتگو سے روکتے ہوئے اجلاس میں 10 منٹ کا وقفے کر دیا۔

اسپیکر فخر امام نے اسمبلی رولز پڑھ کر سناتے ہوئے کہا کہ رول کےمطابق ارکان اسمبلی میں زیر سماعت مقدمات پربات نہیں کرسکتے، رول آف اسمبلی 31 کےتحت زیر سماعت مقدمات پربات نہیں کی جاسکتی لہذا دونوں ارکان زیر سماعت مقدمات پر گفتگو نہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version