Advertisement

پاکستان کا افغان صدر کے غیر ذمے دارانہ ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار

افغان صدر

پاکستان نے افغان صدر اشرف غنی کے غیر ذمے دارانہ ٹوئٹ پر تشویش کا اظہار کردیا ہے۔

دفتر خارجہ سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ  افغان صدر کا بیان غیر ضروری اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں  واضح مداخلت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروقی نے کہا کہ صدر اشرف غنی کی حالیہ ٹویٹس کو شدید تشویش کے ساتھ نوٹ کیا گیا  ہے، اس طرح کے بیانات دونوں ہمسایہ ممالک کے مابین اچھے دوست تعلقات کو فروغ دینے میں معاون نہیں ہو سکتے ہیں۔

رحیم یار خان میں سوئی گیس لائن دھماکہ سے پھٹ گئی

انہوں نے کہا کہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے اور پاکستان افغانستان کے ساتھ عدم مداخلت کے اصولوں کی بنیاد پر قریبی اور خوشگوار تعلقات قائم رکھنا چاہتا ہے۔

Advertisement

ترجمان نے کہا کہ پاکستان افغانستان کے ساتھ قریبی اور دوستانہ تعلقات برقرار رکھنا چاہتا ہے جو عدم مداخلت کے اصول پر مبنی ہوں۔ انہوں نے افغانستان پر زور دیا کہ وہ افغانستان اور خطے میں امن و استحکام کے مشترکہ مقصد کے لئے مل کر کام کرے۔

اس سے قبل پی ٹی ایم کے سربراہ منظور پشتین کو گرفتار کیے جانے کے معاملے پر افغان صدر اشرف غنی نے شور ڈالنا شروع کر دیا۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے مظالم پر خاموش رہنے والے افغان صدر اشرف کو پاکستان کے اداروں کیخلاف متحرک رہنے والے منظور پشتین کی گرفتاری پر تکلیف ہونا شروع ہوگئی۔ الزام عائد کیا جاتا رہا ہے کہ منظور پشتین کی افغان حکومت اور خفیہ اداروں کی جانب سے حمایت کی جاتی ہے، اور اب افغان صدر اشرف غنی نے اپنے بیان سے اس الزام کو درست بھی ثابت کر دیا ہے۔

افغان صدر نے تمام سفارتی آداب کو بالائے طاق رکھ کر پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنا شروع کردی ہے۔

اشرف غنی کا کہنا ہے کہ انہیں منظور پشتین کی گرفتاری پر تکلیف پہنچی ہے۔

واضح رہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے سربراہ منظور پشتین کو اتوار اور پیر کی درمیانی شب پشاور کے علاقے شاہین ٹاؤن سے گرفتار کیا گیا، پیر کی صبح منظور پشتین کو عدالت میں پیش کیا گیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
نبی آخر الزمان حضرت محمد ﷺ کے یوم ولادت پر او آئی سی کے زیر اہتمام تقریب ، اسحاق ڈار کا خطاب
معیشت کے لئے بڑی خوشخبری؛ پاور سیکٹر کے گردشی قرضے کم کرنے کے لئے 1275 ارب کا معاہدہ
صدرِمملکت اور وزیراعظم کا سعودی عرب کے مفتی اعظم کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
مہنگا سونا، مزید مہنگا، قیمت میں ہوش اڑادینے والا اضافہ
پاکستان میں غربت کی شرح 25.3 فیصد تک پہنچ گئی، عالمی بینک
بینظیر انکم سپورٹ پروگرام غریبوں کی بقا اور وقار کا سہارا ہے، چیئرپرسن روبینہ خالد
Advertisement
Next Article
Exit mobile version