Advertisement

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام: 4 افسران نوکری سے فارغ

4 افسران

بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ناجائز فائدہ اٹھانے والوں کیخلاف کارروائی کا آغاز کردیا گیا ہے جس میں 17 گریڈ کے 4 افسران کو نوکری سے فارغ کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 17 گریڈ کے برطرف ہوئے 4 افسران نے بیگمات کے نام پر بی آئی ایس پی پروگرام سے ناجائز فائدہ اٹھایا جس میں سے 4 لاکھ 40 ہزار روپے واپس وصول کرلیے گئے ہیں۔

برطرف کیے گئے افسران میں نعمان ذہیم، شفیع اللہ، سید فضل امین اور سبیل خان شامل ہیں جبکہ ان کے نوٹیفکیشن بجی جاری کردیئے گئے ہیں۔

بیگمات کے نام پر وظیفہ لینے والے افسران کا تعلق ایبٹ آباد اور ڈی آئی خان سے ہے، اسکینڈل میں ملوث مزید افسران کےخلاف کارروائی جاری ہے۔

حکومت کا بے نظیر پروگرام کی رقم ڈکارنے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

Advertisement

یاد رہے کہ دھوکہ دہی سے فائدہ اٹھانے والوں میں گریڈ 17 سے 21 کے افسران شامل

وزیراعظم نے سعکاری افسران کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے رکھا ہے۔

وفاقی حکومت نے یہ شو کاز نوٹسز ان 14ہزار سے زائد ملازمین اور سرکاری افسروں کوجاری کیے ہیں جو سالہا سال سے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے جعلسازی کے ذریعے فائدہ اٹھارہے ہیں ، بعض افسران اور ملازمین نے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لینے کے لیے اپنی بیویوں اور عزیزو اقارب کے نام کا اندراج کرا رکھا تھا۔

گزشتہ دنوں قومی اسمبلی میں پیش کردہ تفصیلات میں انکشاف کیا گیا تھا کہ مجموعی طور پہ 14 ہزار سے زائد سرکاری ملازمین اور افسران بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے وظیفہ لے رہے ہیں۔ ان میں گریڈ 17 سے 21 کے 2 ہزار 543 افسران شامل ہیں۔ گریڈ 17 کے 1 ہزار 446 گریڈ 18 کے 604 گریڈ 19 کے 429 گریڈ 20 کے 61 اور گریڈ 21 کے 3 افسران شامل ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version