Advertisement

حکومت آزادکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں میں مدد کرتی رہے گی، اسد عمر 

وفاقی وزیر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرانے میں مکمل مدد فراہم کرتی رہے گی۔

 تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و اصلاحات اسد عمر کی وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر راجہ فاروق حیدر کے ساتھ ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر راجہ فاروق حیدر نے  آزاد جموں وکشمیر کی ترقی کے لئے وفاقی حکومت کی طرف سے دیئے گئے تعاون کی تعریف کی اور ان کا شکریہ ادا کیا  جبکہ اسد عمر نے آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لئے آزاد جموں کشمیر کے وزیر اعظم کو اپنے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ملاقا ت میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ وفاقی حکومت آزاد جموں وکشمیر کے ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کرانے میں مکمل مدد فراہم کر رہا ہے جبکہ پبلک سیکٹر ڈویلپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) کے تحت جاری منصوبوں پر کام کی رفتار کو بھی تیز کیا جارہا ہے۔

اسد عمر نے یہ بھی کہا کہ  حکومت کی اولین تریجیح  سیاحت کا فروغ ہےاور پاکستان کو اب سیاحت کے اعلی مقامات میں شامل کیا جارہا ہے۔

Advertisement

صاف پانی کی فراہمی کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات اور خصوصی اقدامات اسد عمر نے مزید کہا کہ سیاحت کی سہولیات کو مزید بڑھانا ضروری ہو گیا ہے ، حکومت سیاحت سے متعلق انفراسٹرکچر کی بہتری کے لئے بھر پور تعاون فراہم کرے گی۔

راجہ فاروق حیدر نے اسد عمر سے ملاقات میں کہا کہ ماضی کی نسبت آزاد جموں و کشمیر کی مالی حیثیت میں اب زیادہ بہتری آئی ہے ۔

 یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بدترین لاک ڈاؤن جاری ہے ، کشمیری عوام تین ماہ سے زائد عرصے سے قیدیوں کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔

وادی مقبوضہ کشمیر کی سڑکیں سنسان، دکانیں بند، کاروباری مراکز پر تالے پڑے ہیں، مسلسل کرفیو کے باعث کاروبار زندگی درہم برہم، گھروں کے باہر بھی فوجی تعینات، گھروں میں محصورافراد کو اپنے رشتہ داروں کے جنازے تک پڑھنے کی بھی اجازت نہیں،اسکول بند ہیں، طبی امداد نہ ملنے سے مریضوں کی زندگیاں بھی داؤ پر لگ گئیں، ہر روز سات سے آٹھ افراد کو دل کا دورہ پڑرہا ہے لیکن علاج معالجے کی کوئی سہولت میسرنہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
میرپور ماتھیلو: دیرینہ دشمنی پر فائرنگ، صحافی اور کمسن بچی جاں بحق
سیکیورٹی فورسز کے نڈر سپوتوں کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، وزیراعظم
پنجاب میں بلدیاتی الیکشن دسمبر میں ہونگے، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ جاری کردیا
اورکزئی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن؛ لیفٹیننٹ کرنل اور میجر سمیت 11 جوان شہید، 19 دہشتگرد ہلاک
چینی کی مسابقتی قیمتوں کے معاملے میں شوگر ملز کو سپریم کورٹ سے بڑا ریلیف
علیمہ خان کی حاضری سے استثنا کی درخواست خارج، وارنٹ گرفتاری جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version