Advertisement

اسلام آباد: 2 گاڑیوں میں تصادم، 2 افراد جاں بحق

امریکی سفارت خانے

اسلام آباد میں امریکی سفارت خانے کی گاڑی اور کار کے تصادم کے نتیجے میں2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں واقعہ مارگلہ روڈ پر فیصل چوک کے پاس پیش آیا  جبکہ جاں بحق ہونے والے افراد کی تاحال شناخت نہ ہو سکی۔

پولیس ذرائع کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی گاڑیوں میں سے ایک گاڑی امریکی سفارتخانے کی ہے جبکہ واقعہ میں   2 افراد جاں بحق اور 4 زخمی  ہوئے ہیں جنہیں پمز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا  کہ مرگلا روڈ پر ٹریفک سگنل بند ہونے کے باوجود تیز رفتار کار سامنے سے آنے والی کار سے ٹکرائی جس کے نتیجے میں کار میں موجود دونوں افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

پولیس ذرائع  کا مزید کہنا تھا کہ پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئی جبکہ پولیس نے حادثے میں شامل ایک گاڑی کے ڈرائیور امجد زمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Advertisement

ابو ظہبی روڈ حادثے میں 6 افراد جاں بحق، 19 زخمی

واضح رہے اس سے قبل بھی  اپریل کو اسلام آباد میں تھانہ کوہسار کے علاقے میں امریکی سفارت خانے کے ملٹری اتاشی کی گاڑی کی ٹکر سے ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق جبکہ دوسرا شدید زخمی ہوگیا تھا۔

گاڑی امریکی ملٹری اتاشی کرنل جوزف ایمانوئیل چلا رہے تھے اور جب موٹر سائیکل کو ٹکر لگی تو دو نوجوان عتیق اور راحیل موٹر سائیکل پر سوار تھے۔

سفارتی استثنی کی وجہ سے پاکستان نے امریکی ملٹری اتاشی کو گرفتار نہیں کیا تھا لیکن دفتر خارجہ میں امریکی سفیر کو طلب کر کے شدید احتجاج کیا تھا۔

جبکہ اپریل میں ہی اسلام آباد میں اس طرح کا ایک اور واقعہ پیش آیا تھا جب امریکی سفارت خانے کے ایک اہلکار کی گاڑی نے تھانہ سیکریٹریٹ کی حدود میں موٹرسائیکل سواروں کو ٹکر ماری تھی جس کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہوگئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version