سکندر سلطان راجہ چیف الیکشن کمشنر مقرر

صدر مملکت کی جانب سے سکندر سلطان راجہ کو بطور چیف الیکشن کمشنر اور دیگر ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سکندر سلطان راجہ کو پانچ سال کیلئے چیف الیکشن کمشنر مقرر کردیا گیا ہے۔
صدر مملکت عارف علوی نے الیکشن کمیشن کے سربراہ اور ممبران کی تعیناتی کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا۔
نوٹیفیکیشن کے مطابق سکندرسلطان راجہ5سال کیلئےچیف الیکشن کمشنرمقرر کردیا گیا جبکہ سندھ سے نثاردرانی اوربلوچستان سے شاہ محمود جتوئی کو رکن الیکشن کمیشن تعینات کیا گیاہے۔
الیکشن کمیشن جلد چیف الیکشن کمشنر کے حلف کےلئے سپریم کورٹ سے رابطہ کریگا اور چیف جسٹس آف پاکستان نئے چیف الیکشن کمشنر سے حلف لیں گے
چیف الیکشن کمشنر کے عہدے کیلئے سکندر سلطان کے نام پر اتفاق
یاد رہے حکومت اور اپوزیشن نے چیف الیکشن کمشنر کے لیے سکندر سلطان راجہ کے نام پر اتفاق کیا تھا جب کہ شاہ محمد جتوئی بلوچستان اور سندھ کیلئے نثاردرانی کے ناموں پر اتفاق ہوا تھا۔
سکندر سلطان راجہ حال ہی میں سیکرٹری ریلوے کے عہدے سے ریٹائر ہوئے ہیں اور اس سے پہلے وہ پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگلت بلتسان میں چیف سیکرٹری کے عہدے پر فائز رہ چکے ہیں۔
سکندر سلطان راجہ پہلے ریٹائرڈ بیورو کریٹ ہیں جنھیں چیف الیکشن کمشنر کے عہدے پر تعینات کیا گیا ہے۔
اس سے پہلے پاکستان کی تاریخ میں جتنے بھی چیف الیکشن کمشنر آئے ہیں ان کا تعلق عدلیہ سے رہا ہے اور سپریم کورٹ کا کوئی حاضر سروس جج ہی قائم مقام چیف الیکشن کمشنر کی ذمہ دایاں نبھاتا تھا۔
22ویں آئینی ترمیم میں یہ معاملہ سامنے آیا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر اور الیکشن کمیشن کے دیگر ارکان کی تعیناتی کے لیے صرف عدلیہ کے ریٹائرڈ ججز کی طرف دیکھنا پڑتا ہے جس میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے ریٹائرڈ بیورو کریٹس کو بھی ان اہم عہدوں پر تعینات کرنے کی شق منطور کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

