Advertisement

پاکستان ریلوے نے 2019 میں ریکارڈ منافع کما لیا

ریلوے

پاکستان ریلوے نے 2019 میں ریکارڈ منافع کما لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قبل ازیں ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے سید منور شاہ نے کہا تھا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار، پاکستان ریلوے  منافع کمانے والا ادارہ بن گیا ہے۔

انہوں نے وزیر پاکستان ریلوے کا منافع کمانے والا ادارہ بن جانے کی تعریف بھی کی۔

یاد رہے کہ وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے بھی وزیر اعظم سے ریلوے کے تمام کارکنوں کے گریڈ، ایک سے 16 تک کے گریڈ میں اضافے کی درخواست کی۔

وفاقی وزیر ریلوے نے کہا ان میں سے ہر ایک کو ایک عہدے پر ترقی دی جائے گی۔

Advertisement

واضح رہے کہ جیسے ہی عدالت کا فیصلہ سامنے آجائے گا ،عارضی ملازمین کو مستقل طور پر مقرر کر لیا جائے۔

اس سے قبلوزیرریلوے شیخ رشید نے کہا تھا کہ ایم ایل ون منصوبے سے سی پیک اور ملکی معیشت کو مظبوطی ملے گی۔

 وزیرریلوے شیخ رشید نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا تھا  کہ وزیر اعظم نے ایم ایل ون منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے کیونکہ اس منصوبےسے سی پیک اور ملکی معیشت کو مظبوطی ملے گی۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ایم ایل ون کا پی سی ون پلاننگ منسٹری کو بھجوا دیا ہے، چودہ سال بعد اٹھارہ سو کلومیٹر کا نو ارب ڈالر سے زائد کا ٹریک بنایا جارہا ہے۔

وزیرریلوے کا یہ بھی کہنا تھا کہ کل پانچ بجے حکومتی اور رہبر کمیٹی کا اجلاس ہے،اجلاس کے بعد آزادی مارچ کے حوالے سے لائحہ عمل طے ہوگا جبکہ پریڈ گراونڈ میں اپوزیشن کے کو آنے یا نہ آنے کی اجازت کل اجلاس کے بعد دی جائے گی۔

وزیرریلوے شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہیں، وزیر اعظم نے نواز شریف کو ہر ممکن طبی سہولت فراہم کرنے کی ہدایت وزیر اعلی پنجاب کو کی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
تمباکو اب بھی لوگوں کی جانیں لے رہا ہے، ترجمان صدر مملکت مرتضیٰ سولنگی
صدر مملکت سے وزیراعظم کی اہم ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی
مصطفیٰ کمال کی سعودی ہم منصب فہد بن عبدالرحمن سے ملاقات، باہمی تعاون بڑھانے پر اتفاق
افغان جس تھالی میں کھاتے ہیں اسی میں چھید کر رہے ہیں ، خواجہ آصف
انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
پاکستان کا افغان طالبان رجیم کی درخواست پر 48 گھنٹوں کے لیے سیز فائر کا فیصلہ
Advertisement
Next Article
Exit mobile version